اسلام آباد:

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اسناد کی تصدیق کیلئے سی سی ڈی پورٹل کا افتتاح کردیا۔

سی سی ڈی پورٹل آئی بی سی سی کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے جو طالب علموں کو اسناد کی تصدیق و دیگر سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ہوگا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی غلام علی ملاح کا کہنا ہے کہ اب طلبہ آن لائن سروس کے ذریعے کسٹمر کئیر ڈیسک پر اپنی اسناد کی تصدیق کر سکیں گے، طلبہ کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنی اسناد کی تصدیق کا مرحلہ بھی دیکھ سکیں گے۔

غلام علی ملاح نے کہا کہ پورے ملک سے طلبہ اپنی اسناد کی تصدیق اور دیگر عوامل میں شکایات 24/7 کسٹمر کئیر ڈیسک پر کر سکیں گے، دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود طلبہ یا والدین آئی بی سی سی کے کسٹمر کئیر ڈیسک پر ای میل کر سکتے ہیں۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی نے مزید کہا کہ ای میل کا جواب 24 گھنٹے میں دیا جائے گا، پبلک کی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے، 6 ماہ تک ہم نے بیٹا ورژن رکھا اب اس کو پبلک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے آئی بی سی سی کسٹمر کئیر ڈیسک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ علم مومن کی کھوئی ہوئی میراث ہے، اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے تعلیمی معاملات میں خود مختار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی بی سی سی کوآرڈینیشن کے ساتھ ساتھ تعلیم کا ایک معیار بنانے کے لئے قائم کیا گیا تھا، صوبوں کے ساتھ جلد بیٹھ کر تعاون کے لیے طریقہ کار طے کریں گے، آج پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل عبور ہوا، ٹیکنالوجی کے استعمال سے اب بچوں کو اپنی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لیے خوار ہونا نہیں پڑے گا۔

 وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کیمبرج پیپر لیک کے معاملے پر حتمی رپورٹ آنے پر پبلک کی جائے گی۔ درین اثنا وفاقی وزیر تعلیم نے آئی بی سی سی میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر تعلیم کسٹمر کئیر ڈیسک اسناد کی تصدیق کہا کہ

پڑھیں:

گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: امیر مقام

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقی، استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام کا وفاقی حکومت پر بڑھتا ہوا اعتماد حکومت کے انتظامی اور ترقیاتی اقدامات کی کامیابی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں حالیہ بدامنی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی سازش کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی تعلیمی بورڈ نے غیر ملکی اردو انٹرنیشنل طلبہ کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
  • دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: امیر مقام
  • نارروال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال آر ایل این جی کنکشز کا افتتاح کررہے ہیں
  • وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
  • مخلوط تعلیمی نظام ختم کیا جائے،طلبہ یونین بحال کی جائے،احمد عبداللہ
  • خالد مقبول صدیقی کا اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے پنجاب اسمبلی کی حمایت کا اعلان
  • سندھ جاب پورٹل ایک خودکار اور جدید نظام ہے‘ شرجیل
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دوسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کردیا
  • پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خود مختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گا: ترجمان دفتر خارجہ