نیویارک (نیوز ڈیسک) صدرٹرمپ کو سیاسی مخالفین اور اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے مخالفت اور تنقید کے علاوہ نہ صرف امیگریشن ، افراط زر اور بڑھتی مہنگائی جیسے مسائل کا سامنا ہے بلکہ خود اپنی ری پبلکن پارٹی کے مختلف نظریاتی اورگروہی سیاست کا بھی سامنا ہے۔ مڈٹرم الیکشن ٹرمپ کیلئے چیلنج ہوں گے پاک۔ امریکا تعلقات کی موجودہ مثبت اور مفید صورتحال کا نہ صرف بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے بلکہ صدر ٹرمپ کی بقیہ مدت صدارت میں جنوبی ایشیا پالیسی میں تبدیلیاں اور صدر ٹرمپ کے بعد امریکا میں اقتدار کا نقشہ تبدیل ہونے پر صورتحال بارے بھی حکمت عملی کی تیاری بھی لازمی ضرورت ہے۔ اپنی طاقتور شخصیت اور ابتدائی مقبولیت کے باعث شدید منقسم کانگریس سے صدر ٹرمپ نے ایک اہم ’’بک، بیوٹی فل ب‘‘ (BIG BEUTIFIL BILL) منظور کروا کے اپنی ری پبلکن پارٹی کے مختلف نظریاتی گروہوں اور حلقوں کو مطمئن ضرور کردیا لیکن اب صدر ٹرمپ کو اپنی پارٹی کے ان نظریاتی، مختلف ایجنڈا اور باہم طور پر تصادم اور اختلافات کے شکار ری پبلکن پارٹی میں موجود مختلف نظریاتی گروپوں کو اپنی صدارت کے ارد گرد اکٹھا رکھنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اس بارے میں واشنگٹن میں وہائٹ ہائوس کی کوریج کرنے والی خاتون صحافی نیٹلی ایلی سن نے اپنے مفصل رپورٹ میں ری پبلکن پارٹی کی اس داخلی نظریاتی تقسیم کا ذکر کیا ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کے ارد گرد متحد ہوکر ان کی انتخابی کامیابی کیلئے سرگرم رہی۔ ان میں ٹیرف پالیسی، امیگریشن اور ڈیپورٹیشن حکمت عملی، بجٹ میں کٹوتیوں اور یوکرین اور اسرائیل کیلئے امریکی امداد کی حمایت اور مخالفت پر مبنی نظریاتی اور ایجنڈا کے حامل ری پبلکن حلقے موجود ہیں امریکا کی سلی کون ویلی کے دولتمند، اسقاط حمل کے مخالفین، صحت کے امور بارے حساس خواتین اور کاروباری حلقے اور بجٹ میں کٹوتیوں کے حامی کنزرویٹو حلقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے ارد گرد کی پبلکن قائدین سٹیو بنسن (بلاگر اور ٹرمپ کے سابق مشیر) ری پبلکن خاتون رکن کانگریس مارجری ٹیلر گرین اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ری پبلکن پارٹی ٹرمپ کے

پڑھیں:

اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، انروا

ادارے نے بتایا کہ غزہ میں ہزاروں خاندان اب بھی خوراک، پانی اور دیگر بنیادی ضرورتوں کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ اسرائیل نے انسانی امداد کی ترسیل پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سخت پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ ادارے نے صاف پانی تک محفوظ طریقے سے رسائی ہر شہری کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے غزہ میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار بے گھر فلسطینیوں کو پانی فراہم کیا ہے۔ ادارے نے بتایا کہ غزہ میں ہزاروں خاندان اب بھی خوراک، پانی اور دیگر بنیادی ضرورتوں کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ اسرائیل نے انسانی امداد کی ترسیل پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوچکا ہے، تاہم معاہدے کے باجود اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کیے جا رہے ہیں، اسی کے ساتھ ساتھ سرحدی گزرگاہوں کو بند کرکے امداد کی رسائی کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

متعلقہ مضامین

  •   ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا
  • جسارت ڈیجیٹل میڈیا کی تقریب پذیرائی، نمایاں کارکردگی پر تقسیم اسناد اور نقد انعامات تفیض
  • بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک مشکل کا سامنا
  • اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، انروا
  • ہم نے مختصر دور حکومت میں وسائل کی منصفانہ تقسیم پر توجہ دی، گلبر خان
  • صوبوں کی نئی تقسیم کا فارمولا اور ممکنہ نام سامنے آ گئے
  • امریکی سینیٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے مختلف ممالک پر عائد ٹیرف کو مسترد کردیا
  • امریکی سینیٹ نے مختلف ممالک پر لگایا گیا ٹرمپ ٹیرف مسترد کردیا
  • ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ کم: متعدد پروازوں کو منسوخی اور تاخیر کا سامنا
  • خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں، ہم سب ایک پیج پر ہیں: سہیل آفریدی