مون سون 2025 کے سیکنڈ لاسٹ اسپیل کے آخری دن جارہے ہیں، ڈی جی این ڈی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
ڈی جی این ڈیم ایم اے انعام حیدر نے کہا ہے کہ ابھی ہم مون سون 2025 کے سیکنڈ لاسٹ اسپیل کے آخری دنوں میں ہیں۔
ڈی جی این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل انعام حیدراور ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے ہماری کوآرڈینیشن مکمل ہے، متاثرین کو ٹینٹ اور دیگر ایشیا این ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کی جارہی ہیں۔
عطاتارڑ نے کہا کہ این ڈی ایم اے پی ڈی ایم کے ساتھ پوری طرح رابطے میں ہے، دریائے راوی پر اب شادرا کی طرف صورتحال بہتر ہے، تمام تر حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں اور صوبائی حکومت اور این ڈی ایم اے مل کر اس صورتحال سے نمٹ رہے ہیں، وزیراعظم اس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، آج بھی وزیراعظم نے ستلج اور راوی کی صورتحال اور آئندہ 48 گھنٹوں کے موسم کی صورتحال پر بریفنگ لی۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے لوگوں کو اںخلا کی پیشگی ہدایت کارگر ثابت ہوئی، پچھلے کئی ہفتوں سے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے ڈی جی ا نے کہا
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ