کیا نیٹ فلکس اب بھی بند ہے؟ دنیا بھر سے شکایات کے انبار
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
منگل کو دنیا بھر میں مشہور اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو بڑے پیمانے پر بندش (آؤٹیج) کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس سیریز ہاؤس آف گینیس کی پہلی جھلک جاری، پریمیئر کب ہوگا؟
ویب آؤٹیج پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق شکایات کا سلسلہ شام 6:15 بجے (ایسٹرن ٹائم) سے شروع ہوا اور رات 9:30 بجے تک شکایات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی جو کہ ایک بڑی بندش کی علامت تھی۔ واضح رہے کہ یہاں بتایا جانے والا ٹائم پاکستان کے وقت سے 9 گھنٹے پیچھے ہے یعنی ایسٹرن ٹائم کے شام کے سوا 6 بجے کا مطلب پاکستان کے سوا 3 بجے (علی الصبح) ہے۔
اگرچہ کچھ صارفین نے اطلاع دی کہ ایپ دوبارہ کام کرنا شروع ہو گئی ہے لیکن اب بھی یہ مکمل طور پر فعال نہیں ہے۔
رات 10:30 (ایسٹرن ٹائم) بجے تک ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر شکایات کی تعداد گھٹ کر 6،592 رہ گئی۔
مزید پڑھیے: نیٹ فلکس بھی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مناظر استعمال کرنے لگا، کچھ طبقے ناخوش وجہ کیا ہے؟
بدھ 27 اگست 2025 کو صبح 8:06 بجے تک امریکا میں 66 فیصد صارفین کو ویڈیو اسٹریمنگ سروس کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔ 16 فیصد صارفین نے ایپ کے مسائل کی شکایت کی جبکہ 18 فیصد صارفین سرور کنیکٹیوٹی کے مسائل کی شکایت کر رہے ہیں۔
صارفین کا ردعملمتاثرہ صارفین نے اپنی ناراضی کا اظہار کرنے کے لیے ایکس جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رخ کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’میرے لیے بھی بند ہے۔ میں کچھ دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن پوری اسکرین سیاہ ہے اور ٹائٹلز کھل نہیں رہے‘۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس اور ایمازون پر، احسن اقبال کے بیان پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟
قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے تاحال اس بڑے پیمانے پر پیش آنے والے مسئلے کے بارے میں کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم ان کے آفیشل ہیلپ سینٹر پر تنبیہ کی گئی ہے کہ آپ کو بعض ڈیوائسز پر ٹائٹلز اسٹریمنگ کرنے میں دشواری ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نیٹ فلکس نیٹ فلکس بندش نیٹ فلیکس ڈاؤن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نیٹ فلکس نیٹ فلکس بندش نیٹ فلکس
پڑھیں:
لیسکومیں سنگل فیزمیٹرزکابحران سنگین ہونےلگا
سٹی42: لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کا بحران شدت اختیار کر گیا، جہاں خراب ہونے والے میٹرز کی تعداد 62 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق کمپنی کی جانب سے نیپرا قوانین کے تحت میٹرز کی تبدیلی کا عمل فی الحال منجمد کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے تمام اسٹورز سے خراب میٹرز کے اجرا کا عمل روک دیا ہے، اور گزشتہ دو ماہ سے ڈیفیکٹو کوڈ کے تحت متبادل میٹرز اسٹاک میں نہیں پہنچ سکے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
میٹرز کی عدم فراہمی کے باعث خراب میٹرز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اب صارفین کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسط بلز جاری کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے بیشتر صارفین کے بلوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
اس صورتحال نے صارفین کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ لیسکو حکام کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے تاحال کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔