لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت کی جانب سے 25 کروڑ روپے کی معاونت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈریشن کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھی ادا کرنے میں ناکام رہی ہے اور فنڈز اکٹھا کرنا اس کے لیے مشکل ہو رہا ہے۔

پرو لیگ کے صرف ایک ایڈیشن کے اخراجات کے لیے فیڈریشن کو مزید 10 کروڑ روپے درکار ہیں۔

قومی ٹیم آئندہ برس ورلڈکپ کوالیفائر، ایشین چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، جبکہ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی صورت میں وہاں بھی نمائندگی ضروری ہوگی۔ اس کے علاوہ اولمپک کوالیفائرز بھی شیڈول میں شامل ہیں، ساتھ ہی جونیئر اور ایج گروپ ٹیموں کے مختلف ایونٹس کے اخراجات بھی برداشت کرنا ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف ان ایونٹس کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایک سال میں 30 سے 35 کروڑ روپے درکار ہیں، جبکہ مجموعی طور پر کم از کم 45 کروڑ روپے اکٹھے کرنا ناگزیر ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنی اہلیت ثابت نہ کر سکی تو اسے دوبارہ حکومت کی طرف دیکھنا ہوگا، یہی وجہ ہے کہ کثیر رقم کی ضرورت نے فیڈریشن کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان ہاکی فیڈریشن کروڑ روپے کے لیے

پڑھیں:

چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک بھر میں چینی کے بحران اور قیمتیں آسمان تک پہنچنے کے بعد اس کی سرکاری قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کئی ماہ سے جاری چینی کے بحران اور اس کی قیمت 200 روپے فی کلو سے زائد پہنچنے کے بعد غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی تھیں۔ روزمرہ استعمال ہونے والی چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد یہ غریب تو کیا متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہوتی جا رہی تھی۔۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو لگام ڈالنے کے لیے چینی کے نئے نرخ مقرر کرتے ہوئے اس کی خوردہ قیمت 177 روپے اور ایکس مل پرائس 169 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

یاد رہے کہ حکومت نے دو ماہ قبل 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ اس حوالے سے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کئی بار ٹینڈر بھی جاری کیے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں 10 کروڑ سے زائد بالغ افراد وزن کی زیادتی یا موٹاپے کا شکار
  • معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
  • چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر
  • اقوام متحدہ مالی بحران کا شکار،مجموعی وسائل کم پڑ گئے
  • حکومت بلوچستان کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم، بحران کا خدشہ
  • محکمہ خوراک کے پاس ذخیرہ ختم، بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا
  • مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
  • حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
  • اگر پاکستان ایشیا کپ سے باہر نکلتا ہے تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟
  •  خیبر پی کے میں45 کروڑ 19 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف