’کرنٹ لگنے سے مر سکتے ہیں‘، سیلاب کی غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے کے پی، پنجاب، سندھ اور کشمیر سمیت کئی صوبوں میں تباہی مچائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سیلاب، چند اہم سوالات
کے پی کے کئی شہر پانی میں بہہ گئے جبکہ کراچی میں شدید بارش کے دوران ٹریفک جام رہا۔ بونیر، صوابی، کشمیر اور خوشاب کے علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئے۔
بھارت کی جانب سے ڈیموں کے سپل ویز کھولنے سے سیالکوٹ ڈوب گیا اور پنجاب و سندھ میں مزید بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
پچھلے سیلاب میں تقریباً 500 افراد جاں بحق ہوئے تھے، لیکن اس بار بروقت وارننگ کی وجہ سے کئی زندگیاں بچ گئیں۔
مجموعی طور پر اب تک ایک ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی یا لاپتا ہیں۔
2 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
اسی دوران پاکستانی رپورٹرز اور ڈیجیٹل کریئیٹرز کی خطرناک رپورٹنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ کئی صحافی پانی میں کھڑے ہو کر رپورٹنگ کرتے دکھائی دیے جس پر عوام نے سخت تنقید کی۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ رپورٹرز عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن خود پانی میں جا کر جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا ’رپورٹنگ کا مطلب یہ نہیں کہ اپنی جان خطرے میں ڈالیں، ڈرون فوٹیج سے سب کچھ دکھایا جا سکتا ہے‘۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’وہ پانی کے بیچ کھڑے ہیں، کبھی بھی کرنٹ لگنے سے مر سکتے ہیں‘۔
عوام کی بڑی تعداد نے اس طرزِ رپورٹنگ کو غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک قرار دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش رپورٹنگ سیلاب غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رپورٹنگ سیلاب غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ
پڑھیں:
کرینہ کپور کی ہم شکل؟ سارہ عمیر کے بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ انہیں اکثر لوگ بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کی ہم شکل قرار دیتے ہیں۔
سارہ عمیر نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار جونی لیور کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ویڈیو وائرل
پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا واقعی لوگ انہیں کرینہ کپور سے مشابہت دیتے ہیں؟ اس پر سارا عمیر نے جواب دیا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں نئی نئی آئی تھیں، تب ہی سے لوگ ان کے چہرے کے خدوخال کو کرینہ کپور سے ملاتے آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
اداکارہ نے مزید کہا ’میں نے سنا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کی شکل کے چھ لوگ ہوتے ہیں تو شاید میں کرینہ کپور کی دوسری ہم شکل ہوں‘۔
سارہ عمیر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں مداح بھی اس مشابہت پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے سارہ عمیر کو کرینہ سے زیادہ خوبصورت قرار دیا تو وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی اپنی پہچان ہوتی ہے، لوگ بالی ووڈ ستاروں سے مشابہت پر خوش کیوں ہوتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ پاکستانی اداکار سارہ عمیر کرینہ کپور