اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے درمیان چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ایوانوں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی تیاریوں پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ اس کانفرنس میں دنیا کے 45 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں خطے میں امن، ترقی، موسمیاتی چیلنجز اور دیگر عالمی مسائل پر گفتگو ہوگی۔

اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان کے لیے ایک اہم موقع ہے اور قومی اسمبلی اس سلسلے میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے پانی اور حالیہ سیلابی تباہ کاریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ دونوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی جانوں اور مال مویشیوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ سے ان کے بھائی سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔ سردار ایاز صادق نے مرحوم کو نیک سیرت انسان قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ قومی اسمبلی ایاز صادق

پڑھیں:

وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی

 راؤ دلشاد:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ پہنچیں۔

 انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان سے اظہار افسوس کیا۔

اس موقع پر سابق چیئرمین ایس این جی پی ایل میاں مصباح الرحمان، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی اور سابق ایم پی اے رائے شاہ جہاں بھٹی بھی موجود تھے۔

رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب

متعلقہ مضامین

  • جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی
  • سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • مخیرحضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد فراہم کریں،قائم مقام صدرسید یوسف رضا گیلانی
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
  • وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی
  • پاکستان اور مالدیپ کے اسپیکرز کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
  • پاک ایران باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
  • مالدیپ کا پارلیمانی وفد اسپیکر عوامی مجلس کی قیادت میں پاکستان پہنچے گا