کوسٹا ریکا کے ساحل سے پکڑی گئی شارک کا رنگ نارنجی کیوں تھا؟ وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
وسطی امریکا کے ایک ملک کوسٹا ریکا میں بحرالکاہل کے ساحل پر ماہی گیری کے دوران ایک ماہی گیر نے ایک ایسی شارک کو پکڑا ہے جو دنیا بھر میں پہلی بار مکمل نارنجی رنگ میں دیکھی گئی ہے۔
گارون واٹسن نامی شخص نے اگست 2024 میں ٹورٹوگیرو نیشنل پارک کے قریب مچھلیاں پکڑتے ہوئے 6 فٹ 6 انچ لمبی نرس شارک کو پانی سے باہر نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منظر ناقابل یقین تھا اور یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے کسی اور سیارے کی مخلوق سامنے آ گئی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جزیرے پر ملنے والا نایاب نارنجی لابسٹر فرائی ہونے سے کیسے بچا؟
گارون واٹسن، جو پیرسمینا دومس دی ہوٹل کے مالک ہیں، نے اپنی اس نایاب دریافت کی تصاویر فیس بک پر شیئر کیں، جس کے بعد یہ خبر عالمی سطح پر پھیل گئی۔
ماہرین کے مطابق اس شارک کا نارنجی رنگ ایک نایاب حیاتیاتی کیفیت زینتھزم کی وجہ سے ہے، جس میں کسی جانور کی جلد، کھال یا بالوں میں سنہری یا زرد رنگت پیدا ہوجاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کہکشانی مہمان، انوکھے سمندری جاندار، جنگلی کیٹرپلر اور یورپ کی آگ
مارین بایوڈائیورسٹی جریدے میں شائع ہونے والی ایک سائنسی رپورٹ کے مطابق یہ شارک اس نوع کی پہلی دستاویزی مثال ہے جس میں مکمل زینتھزم موجود ہے اور کیریبیئن سمندر سے اس کی پہلی رپورٹ درج کی گئی ہے۔
سائنس دانوں نے مزید بتایا کہ اس شارک کی سفید آنکھیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ اسے البینزم کی بھی ایک قسم لاحق ہے، جس میں جسم میں رنگت بنانے والا روغن مکمل طور پر ختم ہوجاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news البینزم امریکا زینتھزم شارک کوسٹا ریکا نارنجی شارک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: البینزم امریکا زینتھزم کوسٹا ریکا
پڑھیں:
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ جبکہ 13 افراد کو بچالیا گیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں 74 افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ تر سوڈانی پناہ گزین تھے۔(جاری ہے)
یو این ایچ سی آر نے کہا کہ شمال مشرقی لیبیا میں توبروک کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے بعد صرف 13 افراد زندہ بچ گئے جبکہ 61 دیگر لاپتہ ہوگئے۔