پاکستان کے پنشنرز کے لیے خوشخبری!
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی (ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن) کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافہ یکم ستمبر سے پنشنرز کو بقایاجات سمیت ادا کیا جائے گا، اور ای او بی آئی ہر ماہ تقریباً 10 ارب روپے پنشن کی مد میں تقسیم کرے گا۔
اس اضافے کے ساتھ، طویل سروس رکھنے والے پنشنرز اب 30 ہزار روپے ماہانہ سے زائد پنشن حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد محنت کش طبقے کے لیے مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔
مزید برآں، حکومت نے غیر رسمی شعبے، گھریلو ملازمین اور زرعی مزدوروں کو ای او بی آئی میں شامل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ مزید افراد کو اس اسکیم سے فائدہ ہو سکے۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی، چوہدری سالک حسین نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
اس سے پہلے وزارت خزانہ نے یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے پنشن میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق، تمام وفاقی پنشنرز کے لیے یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا، اور 2011 سے 2024 کے دوران ملنے والے 5 ایڈہاک ریلیف الاونسز بھی پنشن کا حصہ ہوں گے۔ ان میں سے گراس پنشن میں کمیوٹ کی گئی پنشن کو نکال کر ایڈہاک ریلیف شامل کیا جائے گا۔
یہ اقدام پنشنرز کے لیے ایک اہم مالی مدد ثابت ہو گا، اور ان کے معاشی حالات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
ویب ڈیسک: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 018 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 544روپے بڑھ کر 3لاکھ 63ہزار 650روپے کی سطح پر آگئی۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
Ansa Awais Content Writer