پشاور میں شدید بارش ، شہریوں کوکشتیوں میں ریسکیو کرنا پڑا
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
پشاور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال ہے، وارسک روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پانی داخل ہونے پر شہریوں کو کشتیوں میں ریسکیو کرنا پڑا۔
موسلادھار بارش کے بعد ناصر باغ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ صدر، جی ٹی روڈ اور گلبہار سمیت مختلف مقامات پر نالے ابل پڑے۔ وارسک روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پانی داخل ہونے پر شہریوں کو کشتیوں میں ریسکیو کرنا پڑا۔
بارش کے باعث کئی فیڈرز بھی متاثر ہوئے جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق جب کہ دوسرے مکان کی دیوار گرنے سے شہری زخمی ہوا۔
بڈھنی نالے میں درمنگی اور پیربالا کے مقام پر سیلابی صورتحال ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بڈھنی نالے میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے نشیبی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب مالاکنڈ میں بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ برساتی نالے میں کار پھنسنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر سوات ایکسپریس وے بند کردی گئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں پانی
پڑھیں:
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب گھر میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشیں عباسی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔