صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی کا نیا قانون سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی روکنے کی صلاحیت مضبوط بنائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ قانون میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا گیا ہے، بل میں تین سال کا سن سیٹ کلاز شامل ہے تاکہ مدت محدود رہے۔
ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق قانون میں عدالتی نگرانی اور حفاظتی اقدامات شامل کیے گئے ہیں، یہ قانون پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم قدم ہے۔
ایوانِ صدر
پریس سیکریٹیریٹ
صدر آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی-
نیا (ایکٹ) قانون سکیورٹی اداروں کی دہشت گردی روکنے کی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا-
قانون میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا گیا ہے-
بل میں تین سالہ سن سیٹ کلاز شامل ہے، تاکہ…
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجٹ سے چند روز قبل ہی آئینی عدالت سے حکومت کو ریونیو کی مد میں بڑا جھٹکا، وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی۔
نجی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے غیر رجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31 اے میں ابہام ہے، حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا، اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا۔
لاہور ائیرپورٹ اغواء کیس کا ڈراپ سین، غیرملکی خاتون دوست کے ساتھ رضامندی سے گئی
فیصلے میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں، قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں مزید لکھا کہ رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی۔
وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا۔ پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔
ڈیل مکمل جھوٹ ہے ، پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کررہی، عمران خان کو خاموش کروانے کے لیے قید تنہائی میں رکھاگیا ہے،علیمہ خان
مزید :