شنگھائی تعاون تنظیم  کا بنیادی مقصد خطے میں اجتماعی سلامتی، تعاون اور ترقی ہے، مگر بھارت نے اجلاس کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا پلیٹ فارم بنانے کی ناکام کوشش کی۔

بھارتی میڈیا نے گمراہ کن دعویٰ کرتے ہوئے دہشت گردی کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی، حالانکہ دہشت گردی پہلے ہی ایس سی او کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بھارت کی جانب سے اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے پاکستانی وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ خطے کے اصل چیلنج غربت، انتہا پسندی اور معاشی ترقی ہیں۔

پاکستان کا بیانیہ ایس سی او کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے اور الزام تراشی کے بجائے تعاون ہی وقت کی ضرورت ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین سمیت رکن ممالک نے بھی اس مؤقف کی تائید کی اور کہا کہ ایس سی او خطے میں امن، اقتصادی شراکت داری اور روابط پر مرکوز ہے، اسے کسی ملک کے پروپیگنڈے کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیا جائے گا۔

مبصرین کے مطابق بھارت خطے میں تعاون کی بجائے تصادم کی راہ اختیار کر رہا ہے، جس سے نہ صرف اس کی عالمی ساکھ متاثر ہو رہی ہے بلکہ سفارتی میدان میں اسے بار بار سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔چین میں بھی بھارتی وزیرِاعظم مودی کی پالیسیوں کو تنقید اور ناکامی کا سامنا رہا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کا کردار ہمیشہ امن، ترقی اور علاقائی تعاون کے فروغ پر مبنی رہا ہے، جبکہ بھارت مسلسل ایس سی او کے جذبہ تعاون کے برعکس نفرت اور تصادم کو ہوا دے رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس سی او رہا ہے

پڑھیں:

بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم مذاکرات ناکام

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے گزشتہ روز نئی دہلی میں اہم مذاکرات ناکام ہوگئے۔

امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال کر رہے تھے، دونوں فریقین کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تاہم انہوں نے مزید ملاقاتوں پر اتفاق کیا۔

مذاکرات کے بعد بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے لیکن کچھ مسائل پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا، خاص طور پر روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکہ کا دباؤ برقرار ہے۔

سنیل برتھوال نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر عائد بلند ٹیکسز کم کرے۔

یاد رہے کہ امریکی تجارتی ٹیم نے گزشتہ ماہ بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر روس سے تیل خریدنے پر 50 فیصد ٹیرف لگا رکھا ہے اور اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت تجارتی ڈیل میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ویانا: پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور آئی اے ای اے کے درمیان معاہدہ
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم مذاکرات ناکام
  • مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
  • انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات بے نقاب، ملزم گرفتار
  • سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ
  • اسرائیل نے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کیلئے لاکھوں یورو خرچ کیے، رپورٹ میں انکشاف
  • غزہ میں قحط اور نسل کشی چھپانے کیلئے اسرائیل کی جانب سے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کا انکشاف
  • چینی حکام ، سرمایہکاروں سے ملاقاتیں ، مسائل تعاون کے جزبے سے بے حل کیے جائیں گے : صدر 
  • گورنرخیبرپختونخوا کا پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،تنظیم کے حوالے سے امور بارے تبادلہ خیال کیا
  •  سیاسی حریفوں نے حب کینال اور شاہراہ بھٹو کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا، میئر کراچی