افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتیں، میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
سہ فریقی سیریز کے میزبان متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ نے افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک زلزلے کے متاثرین سے ہمدردی اور تعزیت پیش کرنے کے لیے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شامل ہیں۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آج یو اے ای اور افغانستان کے سہ فریقی سیریز کے میچ کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
The Emirates Cricket Board joins the Afghanistan Cricket Board in offering sympathies and condolences to the victims of the tragic earthquake.
A one-minute silence will be observed today at the Sharjah Cricket Stadium before the start of the UAE-Afghanistan T20I Tri-Series… https://t.co/VN9PBS40vA — UAE Cricket Official (@EmiratesCricket) September 1, 2025
اس سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا تھا کہ بورڈ کی قیادت تمام کھلاڑیوں اور عملے کے ساتھ شدید زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرکٹ بورڈ
پڑھیں:
شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے
سٹی 42 : شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
زلزلہ کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی کے شمال میں 24 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جس کی شدت 2.2 ریکارڈ کی گئی، اس زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی ۔
کراچی میں زلزلہ 3 بج کر 39 منٹ پر زلزلہ آیا ۔