افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
کابل ( نیوزڈیسک) افغانستان میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 250 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب اور گہرائی 8 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 47 منٹ پر آیا، جس کے تقریباً 20 منٹ بعد 4.
حکام کے مطابق ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، کیونکہ دور دراز علاقوں سے ابھی تک مکمل معلومات موصول نہیں ہو سکیں۔ ضلع نورگل کے کئی گاؤں ملبے تلے دب گئے ہیں اور سیکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ مقامی حکام اور علاقہ مکین امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں جبکہ مرکز اور قریبی صوبوں سے امدادی ٹیمیں بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور، مردان، چکوال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ سمیت کئی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق افغانستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 6 اور گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔ بعد ازاں رات 12 بج کر 38 منٹ پر ہنگو، مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور چترال میں 4.6 شدت کے آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔
Post Views: 6
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔