بحرینی چیف آف اسٹاف کا پاکستان ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،دفاعی تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
بحرین کی ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل تھیاب صقر عبداللہ النعیمی نے اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل النعیمی نے پاک فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے نہایت خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، اور تربیتی و تکنیکی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ اور بحرین کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے ہماری افواج کے گہرے اور پائیدار تعلقات کی بنیاد ہیں۔ ہم بحرین کے ساتھ اپنے عسکری تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ملاقات میں دو طرفہ فوجی تربیت، مشترکہ مشقوں اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو وسعت دینے پر خاص زور دیا گیا۔ ایئر چیف نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP) کے ذریعے ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی، جسے بحرینی مہمان نے بھی سراہا۔
لیفٹیننٹ جنرل النعیمی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، خود انحصاری، اور جدید فضائی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ملٹی ڈومین آپریشنز، سائبر وارفیئر، اور جدید تربیت کے شعبوں میں قریبی تعاون کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی پائلٹس اور انجینئرز کے لیے مشترکہ تربیتی پروگرامز دونوں ممالک کے درمیان دفاعی رشتے کو نئی جہت دے سکتے ہیں۔
اپنے دورے کے دوران، بحرینی چیف آف اسٹاف نے نیشنل ISR اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر اور پی اے ایف سائبر کمانڈ کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہیں پاک فضائیہ کی جدید آپریشنل صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :