وسیم اکرم کی شاندار بولنگ، شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ کی گلف جائنٹس پر فتح
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ نے گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ وسیم اکرم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جن میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔
گلف جائنٹس کی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان جوناتھن فیگی نے 52 رنز بنائے۔ جواب میں رئیس احمد نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر ناقابلِ شکست 68 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 13.
دیگر میچز میں ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو ڈی ایل ایس میتھڈ سے 11 رنز سے، جبکہ ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز نے دبئی کیپیٹلز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ دبئی کیپیٹلز اور شارجہ واریئرز کا ایک میچ فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث منسوخ ہوا۔
Post Views: 5ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا ، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔