قومی کرکٹر آصف علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
قومی کرکٹر آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے مدل آرڈر بلے باز کا کہنا تھا ’الحمدللہ، پاکستان کی جرسی پہننا میرے لیے سب سے بڑا وقار اور میدان میں ملک کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے فخریہ باب رہا ہے۔‘
انہوں نے اپنے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کی جانب سے اعتماد دکھانے اور سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو خوشی اور غم (بشمول ورلڈ کپ کے دوران ان کی بیٹی کے انتقال پر) کے مواقع میں ان کے ساتھ رہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک اور دنیا بھر میں لیگ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
واضح رہے آصف علی نے 21 ایک روزہ اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنشنلز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔