سینئر اداکار ندیم بیگ نے پاکستان کے سنیما کے زوال کی وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ نے فلموں، ڈراموں اور سنیما کے زوال کی وجہ بتا دی۔
ایک حالیہ گفتگو میں ندیم بیگ نے کہا کہ ہماری فلمیں ڈراموں کی طرح محسوس ہوتی ہیں اور ان کے مطابق اس کی وجہ یہ کہ تمام لیجنڈری فلم میکرز وفات پاچکے ہیں۔
سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ اب جو لوگ فلمیں بنا رہے ہیں وہ ٹیلی ویژن سے آتے ہیں۔ کم از کم وہ فلمیں بنا رہے ہیں لیکن آپ سب جانتے ہیں کہ ہماری انڈسٹری کو کیا ہو گیا ہے۔ سینما گھر بند ہو گئے، اسٹوڈیو بند ہو گئے، فلمی ماحول ختم ہو گیا۔
ندیم بیگ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس سہولیات، وسائل اور کام کے مواقع کی کمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب بھی شکر گزار ہونا چاہئے کہ لوگ اپنی صلاحیت کے مطابق جو کچھ کر سکتے ہیں کر رہے ہیں۔
سنیما انڈسٹری کے زوال پر اظہار خیال کرتے ہوئے ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ زوال کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم تقسیم سے گزرے اور مشرقی پاکستان میں ایک بڑی مارکیٹ کھو بیٹھے، اس کے بعد اسٹوڈیوز ختم ہونے لگے، اس کے علاوہ پاکستان میں فلم اکیڈمیز نہیں ہیں اور ٹکٹ کی قیمتیں بھی بہت مہنگی ہو گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اصل ناظرین نچلے متوسط طبقے کے لوگ تھے، جو اب مہنگائی کی وجہ سے سینما گھروں کا رُخ نہیں کر سکتے، ہمیں صرف اس ہی طبقے کیلئے سنیما کے صحیح طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ ندیم بیگ نے کی وجہ
پڑھیں:
اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔زاہد احمد کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔