ٹک ٹاک انفلوئنسر پورے خاندان سمیت قتل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
میکسیکو کے شہر گوادالاجارا میں ٹک ٹاک انفلوئنسر اسمرالڈا فیریر گریبے، ان کے شوہر، اور 2 بچوں کو گن پوائنٹ پر قتل کر کے پلاسٹک میں لپیٹ کر پک اپ ٹرک کے اندر پھینک دیا گیا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی کارٹل کی واردات ہو۔
خبر کے مطابق، اس خونی واقعے کی تمام 4 لاشیں ایک خالی گرے فورڈ رینجر ٹرک میں پائی گئیں۔
پراسیکیوٹر الفونسو گٹیرز سانتیان نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ٹرک کا راستہ قریب ہی واقع ایک آٹو ورکشاپ تک ٹریس کیا گیا، قتل اسی مقام پر کیا گیا تھا، وہاں خون کے داغ، فائر کی گئی گولیوں کے خول اور دیگر شواہد ملے۔
ابتدائی طور پر اس ورکشاپ کے 2 ملازمین کو گرفتار کیا گیا، تاہم ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے انہیں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر، چند منٹ بعد وہ دونوں مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہو گئے، جس میں ان کے 2 رشتہ دار بھی شامل تھے، جبکہ ایک بچ نکلا۔
یہ حملہ پوری مسلح افراد نے منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دیا، جس سے اس واقعے کی منظم نوعیت کا پتہ چلتا ہے ۔
حالانکہ کوئی واضح ثبوت اس بات کی تصدیق نہیں کرتا کہ اسمرالڈا یا ان کے شوہر کارٹل کا حصہ تھے، تاہم میکسیکو کے نشریاتی ادارے El Financiero کی رپورٹ کے مطابق، ان کے شوہر، رابرٹو کارلوس گل لیسیہ، جو مشیواکان میں گاڑیوں کی فروخت اور ٹماٹر کی کاشت میں ملوث تھے، غالباً منظم جرائم پیشہ گروہوں کا ہدف بنے ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹک ٹاک انفلوئنسر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک انفلوئنسر
پڑھیں:
پتوکی: بیوی نے دوست کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکوا دی
—فائل فوٹوپنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے قریب شہری کی لاش نہر سے ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
شہری کو اس کی بیوی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔
ملزم شہری کے پاس کارخانے میں کام کرتا تھا، ملزم نے مقتول کی لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دی تھی۔
مقتول کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ اس کی بیوی نے 23 اکتوبر کو درج کروایا تھا۔
پولیس نے مقتول کی بیوہ اور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔