یو اے ای کپتان محمد وسیم نے روہت شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد وسیم نے بھارتی بیٹر اور سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان روہت شرما کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں وسیم نے کپتان کی حیثیت سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
189 رنز کے تعاقب میں وسیم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 6 شاندار چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ہی انہوں نے صرف 54 اننگز میں 110 چھکے جڑ کر روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، جو 62 اننگز میں 105 چھکے لگا پائے تھے۔
محمد وسیم نے اس اننگز کے بعد نیوزی لینڈ کے سابق اوپنر مارٹن گپٹل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ اب بھی بھارت کے روہت شرما کے پاس ہے جنہوں نے 159 میچز میں 205 چھکے لگائے۔ محمد وسیم نے 80 میچز میں 176 چھکے جڑ کر ان کے قریب ترین مقام حاصل کر لیا ہے۔
اگرچہ وسیم کی اننگز شاندار تھی لیکن اس کے باوجود یو اے ای ٹیم ہدف تک نہیں پہنچ سکی اور مقررہ اوورز میں 150 رنز بنا کر افغانستان سے 38 رنز سے شکست کھا بیٹھی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی روہت شرما
پڑھیں:
آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر کا کونسا نمبر؟
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر برقرار۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے فل سالٹ اور جوس بٹلر ایک ایک درجہ بہتری کے بعدبالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 26 ویں اور محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے صاحبزادہ فرحان 18 درجے بہتری کے ساتھ 56 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب 5 درجے تنزلی کے بعد 46 ویں جبکہ حسن نواز 12 درجے تنزلی کے بعد 47 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب بھارت کے ورون چکرورتی ٹی ٹوئنٹی بولرز میں نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے 3 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن چھین لی اور اب جیکب ڈفی دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے سفیان دستور چار درجے بہتری سے 11 ویں اور ابرار احمد 11 درجے بہتری کے ساتھ 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردک پانڈیا سرفہرست ہیں۔