بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار اور پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی ایک نئے تنازعے میں گھر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر بیکانیر میں لیلا بھنسالی کے خلاف فراڈ، بدسلوکی اور مجرمانہ دھمکیوں کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

یہ ایف آئی آر پراتیک راج ماتھور نامی شخص کی درخواست پر کاٹی گئی جس نے خود کو فلم "لَو اینڈ وار" کا لائن پروڈیوسر بتایا ہے۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں پراتیک نے کہا کہ مجھے باضابطہ طور پر بھنسالی پروڈکشنز کی جانب سے کنٹریکٹ ملا تھا، جس کے تحت وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے انتظامات کر رہے تھے۔ تاہم اچانک یہ کنٹریکٹ منسوخ کر دیا گیا۔

شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ جب وہ فلم کی ٹیم سے ملاقات کے لیے ایک ہوٹل پہنچے تو نہ صرف ان کے ساتھ بدکلامی کی گئی بلکہ پروجیکٹ سے بھی الگ کر دیا گیا۔

پراتیک کا مزید کہنا تھا کہ کئی دن تک محنت اور اخراجات کرنے کے باوجود نہ تو انہیں کوئی معاوضہ دیا گیا اور نہ ہی معاہدے کی پاسداری کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ یہ مقدمہ عدالت کی ہدایت پر درج کیا گیا ہے، جس میں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ساتھ ان کی ٹیم کے دو افراد، اروند گل اور اوتکرش بالی کو دھوکا دہی، سازش اور مجرمانہ دھمکی کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔

تاحال لیلا بھنسالی یا ان کی پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اس مقدمے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ فلم "لَو اینڈ وار" میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے اور فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ جس کی شوٹنگ آئندہ مہینوں میں متوقع ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

قدرتی وسائل اور توانائی سمٹ 2025 میں پاکستان کی صلاحیت اجاگر کیا جائے گا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250916-02-3

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی بی/لاکٹن نیچرل ریسورسز اینڈ انرجی سمٹ 2025، 17 ستمبر کو پی سی ہوٹل کراچی میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان اور بیرون ملک سے 500 سے زائد مندوبین شریک ہوں گے۔یہ سمٹ اپنی نوعیت کا تیسرے ایڈیشن ہے۔ جس میں توانائی، معدنیات اور وسائل کی ترقی کے حوالے سے معلومات اور مکالمے کا اہم فورم ہے۔ اس سال سمٹ کا  موضوع پاورنگ پراگریس: رِسک، ریذیلینس اور انوویشن اِن انرجی اینڈ دی ایمرجنگ ریسورس سیکٹر — پائیدار ترقی اور سرمایہ کاری کو اجاگر کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی کا ریٹائرڈ ہونے والی مصباح راحین وطالبات کے ساتھ گروپ فوٹو
  • حیدرآباد: واٹر اینڈ سیوریج کے ملازمین پندرہ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر کا تین روز فلم فیسٹیول اختتام پذیر
  • کراچی میں انڈسٹریل الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرنگ فیئر کا آغاز
  • پنجاب ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے ترقیاتی سکیموں کیلئے 134 ارب منظور کر لئے 
  • شنگھائی: صدر مملکت آصف زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر ملاقات کررہی ہیں
  • قدرتی وسائل اور توانائی سمٹ 2025 میں پاکستان کی صلاحیت اجاگر کیا جائے گا
  • متنازع ٹوئٹ کیس، عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو طلب کرلیا
  • سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کا کیس، ٹک ٹاکر عدالت ہی نہیں آئیں
  • کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سے پنجاب میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد کی فراہمی