لاہور:

دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلے ہمالیہ نے 5 کروڑ سال قبل انڈین اور یورشین پلیٹوں کے ٹکرائو سے جنم لیا۔1924میں پہلی بار سوئس ارضیات داں ایملی ارگنڈ نے بتایا کہ ٹکرائو سے انڈین پلیٹ یورشین پلیٹ کے نیچے چلی گئی اور دونوں پلیٹوں کے ادغام سے ہی تبت کا وسیع علاقہ کئی ہزار فٹ بلند ہو گیا۔

یہ نظریہ سبھی نے مان لیا مگر اب جدید ارضیاتی سائنس نے اسے غلط قرار دے ڈالا۔ اٹلی کی یونیورسٹی آف میلانو بیکوچا سے منسلک ماہر ارضیات  پائٹرو سٹرنائی  نے کہا ہے کہ زمین کی 45 میل گہرائی میں پہاڑوں کی بنیادیں شدید حرارت سے پگھل جاتی ہیں۔ پھر ہمالیہ پہاڑ کیسے اب تک اتنے زیادہ بلند ہے ؟

انہی کی متجسّس تحقیق سے انکشاف ہوا کہ انڈین اور یورشین پلیٹوں کے درمیان غلاف زمین (Mantle)کی بالائی پرت  لیتھوسفئیر (lithosphere)کا ایک بہت بڑا اور ٹھوس تختہ موجود  ہے جو ٹکرائو کے وقت ظہور پذیر ہوا تھا۔

اسی تختے کے باعث نہ صرف ہمالیہ پہاڑوں کی بنیادیں پگھل نہیں سکیں بلکہ وہ موٹا ہو رہاجس سے پہاڑ بھی اٹھ رہے۔ انڈین ویورشین پلیٹوں کا مواد تختے سے جڑ کر اس کو موٹا کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

7708 میٹر کی بلند ترین تریچ میر چوٹی کوہ پیماؤں کو کیوں پسند ہے؟

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان اور عابد بیگ سلسلہ کوہ ہندو کش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر کو سر کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

تریچ میر کی سطح سمندر سے بلندی 7 ہزار 708 میٹر ہے جو کہ کوہ ہندو کش کی سب سے بلند چوٹی ہے۔

اس چوٹی کو سب سے پہلے ناروے کے مہم جوؤں کی ٹیم نے 1950 میں سر کیا تھا۔

سال رواں میں تریچ میر سر کیے جانے کی پلاٹینیم جوبلی منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی نے مختلف پروگرامات ترتیب دیے تھے جن میں سے مقامی کوہ پیماؤں کے ذریعے تریچ میر سر کرنا بھی شامل تھا۔

اسی سلسلے میں 6 رکنی ٹیم نامور کوہ پیما سرباز خان کی قیادت میں تریچ میر مہم پر تھی جو کہ ساتھی کوہ پیما عابد بیگ کے ہمراہ گزشتہ روز انتہائی مشکل موسمی حالات اور تیز ہواؤں کے باوجود اس چوٹی کو سر کرنے میں کامیاب رہے۔

باقی ماندہ 4 کوہ پیما 7 ہزار 300 میٹر بلندی تک جانے میں کامیاب رہے۔ مزید جانیے کریم اللہ کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلند چوٹی عابد بیگ کوہ پیما سرباز خان کوہ پیمائی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری نے رومانوی تعلقات کو خفیہ رکھا ہے؟
  • راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند،سپل ویز کل بروز بدھ صبح 8 بجے کھولے جائیں گے
  • سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • ’فری فلسطین‘ ایمی ایوارڈز میں فلسطین کے حق میں آوازیں بلند
  • ’’سائنس آن ویلز‘‘سیریز کا دوسرا پروگرام اسلام آباد میں کامیابی سے منعقد ، چینی صدر کے ’’ہم نصیب معاشرے‘‘کے وژن کا عملی عکس
  • لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہو نے لگی
  • غزہ میں ایک دن میں 53 فلسطینی شہید، 16 بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں
  • 7708 میٹر کی بلند ترین تریچ میر چوٹی کوہ پیماؤں کو کیوں پسند ہے؟