پہلا ون ڈے: انگلینڈ 131 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقہ کی سات وکٹ سے فتح
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
جنوبی افریقہ نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
انگلینڈ کی جانب سے اوپنر جیمی اسمتھ (54) کے علاوہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم صرف 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جوز بٹلر 15، جو روٹ 14 اور کپتان ہیری بروک 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
عادل رشید نو، ول جیکس سات، بین ڈکٹ پانچ، جیکب بیتھل ایک جبکہ جوفرا آرچر اور سونی بیکر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ برائیڈن کارس تین رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے چار، ویان ملڈر نے تین جبکہ ناندرے برگر اور لنگی نگیدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ نے 132 رنز کا ہدف باآسانی 21ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
???? MATCH RESULT ????
A dominant all-round performance from the Proteas! ????
Brilliant with the ball and unstoppable with the bat.
ایڈن مارکرام نے 55 گیندوں پر 86 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ کپتان ٹمبا باووما چھ اور ٹرسٹان اسٹبس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ رائن ریکلٹن 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے تینوں وکٹیں عادل رشید نے حاصل کیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ
پڑھیں:
غزہ سے بیمار اور زخمی بچوں کا پہلا گروپ علاج کے لیے برطانیہ روانہ
غزہ سے بیمار اور زخمی بچوں کا پہلا گروپ علاج کے لیے برطانیہ پہنچنے والا ہے۔
برطانوی وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ یہ اقدام ایک خصوصی اسکیم کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ ان بچوں کو وہ طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں جو غزہ میں دستیاب نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل فلسطینی بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے، غزہ کے ڈاکٹروں کی گواہی
برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے جولائی میں اس منصوبے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ غزہ کی زیادہ تر اسپتال اب کام نہیں کر پا رہے۔ حکومت کے مطابق یہ اسکیم اس لیے ضروری ہے کہ علاقے میں ادویات اور طبی سامان کی شدید کمی ہے اور ڈاکٹروں کے لیے بھی محفوظ طریقے سے کام کرنا ممکن نہیں رہا۔
وزارتِ صحت کے مطابق ’ہم توقع کرتے ہیں کہ بچے اور ان کے قریبی اہلِ خانہ آئندہ چند ہفتوں میں برطانیہ پہنچ جائیں گے۔‘ برطانوی وزیرِ خارجہ یویٹ کوپر نے کہا کہ پہلا گروپ ’غزہ سے نکل چکا ہے اور برطانیہ کے راستے پر ہے۔‘
رپورٹ کے مطابق بچوں کو فی الحال خطے کے ایک اور ملک میں طبی عملہ دیکھ بھال فراہم کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چند ہفتوں میں غزہ کے اڑھائی لاکھ سے زیادہ شہری نقل مکانی کر چکے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
اس سے قبل چند زخمی غزہ کے بچے ایک نجی پروگرام ‘پروجیکٹ پیور ہوپ’ کے تحت برطانیہ لائے گئے تھے۔ مگر حکومت نے نئی اسکیم کے تحت آنے والے بچوں کی درست تعداد نہیں بتائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں 30 سے 50 بچے لائے جا سکتے ہیں۔
برطانوی حکام غزہ کے ان طلبہ کو نکالنے پر بھی کام کر رہے ہیں جنہیں برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں داخلہ مل چکا ہے۔ کوپر کے مطابق ’یہ ایک بڑا سفارتی عمل ہے تاکہ ان بچوں اور طلبہ کو غزہ سے نکالا جا سکے اور مختلف ممالک کے راستے برطانیہ لایا جا سکے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
علاج غزہ فلسطین