’میں منٹو نہیں ہوں‘ ڈرامے میں استاد اور شاگردہ کے رومانس پر ہمایوں سعید کا مؤقف کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل میں منٹو نہیں ہوں ان دنوں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ ڈرامے کے تمام کردار شائقین کی توجہ کا مرکز ہیں اور ہر قسط کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اگرچہ اداکاروں کی پرفارمنس کو پسند کیا جارہا ہے، لیکن کہانی میں دکھائے گئے مبینہ استاد اور شاگردہ کے رومانوی پہلو پر کافی تنقید سامنے آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارم کرنا ہے، ہمایوں سعید نے یادگار واقعہ سنا دیا
ڈرامے میں منٹو اور مہمل کے درمیان عمر کے بڑے فرق کے باوجود پروان چڑھتی کشش پر ناظرین نے اعتراض کیا ہے۔ اسی حوالے سے اداکار ہمایوں سعید نے حال ہی میں ملیحہ رحمان کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے اس معاملے پر وضاحت دی۔
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ کیا حقیقت میں استاد اور شاگرد کے درمیان محبت کی کہانیاں موجود نہیں ہوتیں؟ لوگ محبت میں مبتلا ہوتے ہیں اور شادی بھی کر لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ نے باکس آفس پر کتنے کروڑ کمائے؟
انہوں نے کہا کہ کہانی اسی طرح لکھی گئی ہے اور دکھایا گیا ہے کہ مہمل کو کیوں کشش محسوس ہوئی۔ وہ ایک ایسے ماحول میں پلی بڑھی جہاں تشدد اور سختی عام تھی، پھر اس نے ایک ایسے شخص کو دیکھا جو نرم مزاج ہے، خود کھانا پکاتا ہے اور اسے دلچسپ لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مہمل نے کشش محسوس کی۔
اداکار نے مزید کہا کہ اگر ابتدا سے ہی رومانوی ٹریک دکھایا جاتا تو لوگ اسے زیادہ آسانی سے قبول کر لیتے۔ فی الحال ڈرامے میں صرف مہمل کی طرف سے ایک کرش دکھایا گیا ہے جو اس کی ذاتی حالات اور پس منظر کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ڈراما سجل علی مہمل میں منٹو نہیں ہوں ہمایوں سعید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سجل علی میں منٹو نہیں ہوں ہمایوں سعید ہمایوں سعید میں منٹو
پڑھیں:
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔