سیلاب متاثرہ بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک مجموعی طور پر 49 گرڈ اور 487 متاثرہ فیڈرز میں سے 222 کو مکمل اور 127 کو عارضی طور پر بحال کر کے 1266928 صارفین کی بجلی بحال کر دی ہے ۔
بجلی کی بحالی پر پاور ڈویژن کی 3 ستمبر تک کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث پیسکو کے علاقے سوات، بونیر، شانگلہ ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 کو جزوی طور پر بحال کر کے463375 متاثرہ صارفین میں سے 459921 صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام اور بجلی فوری بحال کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
پیسکو کے باقی 3454 متاثرہ صارفین کے لئے بجلی کی بحالی کا کام 4 سے 11 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گاجبکہ صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
گیپکوکے کے 11 گرڈز اور 103 متاثرہ فیڈرز میں سے 83 فیڈرز مکمل اور 13 جزوی طور پر بحال کر کے 735995 متاثرہ صارفین میں سے 631495 صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی، گیپکو کے باقی 104500 متاثرہ صارفین کے لئے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا۔
لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ ، شيخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 31 مکمل اور 36 جزوی طور پر بحال کر کے 75681 متاثرہ صارفین میں سے 59590 صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 16091 متاثرہ صارفین کے لئے بجلی کی بحالی کا کام 4 سے 5 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کب تک بحال کر دی جائے گی؟ وزارتِ توانائی نے بتادیا
فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد ، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا ، میانوالی اور ڈی آئی خان کے 26 گرڈ اور 76 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں سے 18 مکمل اور 54 عارضی طور پر بحال کر کے 194344 متاثرہ صارفین میں سے 83185 صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ فیسکو کے باقی 111159 متاثرہ صارفین کی بجلی کی بحالی کا کام 4 سے 5 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا ۔
میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 134 فیڈرز متاثر ہوئے، 88818 صارفین متاثر ہوئے، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔
اس طرح ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 13 فیڈرز متاثرہوئے جن میں سے 2 فیڈر مکمل اور 9 فیڈر عارضی طور پر بحال کر کے ٹیسکو کے 25433 متاثرہ صارفین میں سے 9072 صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے جبکہ باقی 16361 متاثرہ صارفین کی بجلی کی بحالی کا کام 5 ستمبر شام 5 بجے تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: بارش سے سڑکوں پر سیلابی صورتحال، کئی علاقے بجلی سے محروم
مزید برآں ہیزکو کے زیرِ انتظام علاقے مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈر مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی اولین ترجیح ہے، متاثرہ علاقوں میں جلد بجلی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بجلی پاور ڈویژن پیسکو ٹیسکو سیلاب فیسکو گیگو لیسکو ہیزکو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی پاور ڈویژن پیسکو ٹیسکو سیلاب فیسکو لیسکو ہیزکو صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے متاثرہ صارفین میں سے بجلی کی بحالی کا کام متاثرہ فیڈرز میں سے مکمل کر لیا جائے گا متاثرہ علاقوں میں طور پر بحال کر کے فیڈرز متاثر متاثر ہوئے پاور ڈویژن ستمبر تک مکمل اور میں بجلی تک مکمل کے زیر
پڑھیں:
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
فوٹو سوشل میڈیاامریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
پاکستان میں امریکی سفارت خانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق نیٹلی بیکر نے قصور میں ریلیف کیمپوں میں متاثرہ خاندانوں اور ریسکیو ورکرز سے ملاقات کی۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
نیٹلی بیکر کی لاہور میں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید سے بھی ملاقات ہوئی، امریکی ناظم الامور نے ہنگامی صورتحال پر امریکی امداد کو اجاگر کیا۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ قصور کی ضلعی انتظامیہ کی مربوط حکمت عملی سے انسانی زندگیوں کو محفوظ کیا گیا۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے امدادی کارکنوں کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا، امریکی ناظم الامو نے قصور میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کا ماڈل شاندار قرار دیا۔
امریکی ناظم الامور نے لاہور میں اپٹما کے اراکین سے بھی ملاقات کی۔ امریکی وفد نے نوجوان پروفیشنلز سے مختلف شعبوں میں تبادلہ خیال کیا۔