دبئی : خلیج کا سب سے بڑا کرکٹ ایونٹ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 4 یکم دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ مقابلہ گزشتہ سیزن کے یادگار فائنل کا ری میچ ہوگا جس میں کیپیٹلز نے آخری اوور میں سنسنی خیز انداز میں فتح حاصل کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹرافی جیتی تھی۔افتتاحی میچ 2 دسمبر کو شام 6:30 بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔سیزن 4 میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم 15 میچز کی میزبانی کرے گا، ابوظہبی کا زاید کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچز اور شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم 8 میچز کا میزبان ہوگا۔دوسرے میچ میں شارجہ میں شارجہ واریئرز اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرز آمنے سامنے ہوں گے۔ اس کے بعد سابق چیمپئن گلف جائنٹس اور ایم آئی ایمریٹس دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ لیگ اسٹیج کے 30 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔یہ ایونٹ ایک بار پھر خطے کے کرکٹ شائقین کے لیے سنسنی اور تفریح سے بھرپور لمحات لے کر آئے گا۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کے لیے شیڈول جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلیے شیڈول جاری کردیا۔ واجبات کی دوسری قسط میں عازمین کو 6لاکھ 50ہزار روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی ،واجبات کی وصولی تین نومبر سے لیکر پندرہ نومبر تک کی جائے گی ۔ وزارت مذہبی امورنے ہدایت کی ہے کہ عازمین نامزد بینکوں میں دوسری قسط جمع کروائیں گے۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
  • حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کے لیے شیڈول جاری
  • ’’اسٹرینجر تھنگزکےآخری سیزن کا سنسنی خیز ٹریلر جاری،ریلیز کی تاریخوں کا اعلان
  • نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کا سنسنی سے بھرپور ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟
  • 9 مئی کے مقدمات: عمران خان کے ٹرائل کا نیا شیڈول جاری
  • انجری سے نجات، ارشد ندیم نے ورلڈ اسلامک گیمز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا
  • ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انقلابی قدم، چائے کا وقفہ کھانے سے پہلے، نیا شیڈول متعارف
  • ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ماسکوٹ ڈیزائن مقابلہ مکمل
  • پی سی بی نے 2025-26 ڈومیسٹک سیزن کے لیے کنٹریکٹ لسٹ جاری کر دی