پاکستان نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے 105ٹن امدادی سامان روانہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
پاکستان نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے 105ٹن امدادی سامان روانہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے متاثرین کیلئے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا۔
افغانستان سامان روانگی کی تقریب اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے ویئر ہاوس میں ہوئی جس میں وفاقی وزیرکھیل داس کوہستانی، این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران شریک ہوئے۔وزیرِاعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے متاثرین کیلئے 105 ٹن امدادی سامان بھجوا رہا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل ہیں، امدادی سامان 40 فٹ کنٹینر والے 5 ٹرکوں کے ذریعے طورخم بارڈر کے راستے بھجوایا جا رہا ہے۔دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے افغان وزیرخارجہ امیرمتقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مشکل وقت میں برادر افغان عوام کیساتھ کھڑا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم نجی اکیڈمی کا پرنسپل گرفتار راولپنڈی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم نجی اکیڈمی کا پرنسپل گرفتار چینی اور روسی صدور کے درمیان 150سال تک زندہ رہنے کی باتیں،غیر معمولی گفتگو مائیک پر ریکارڈ ہوگئی سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات ، پائیدار دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا... صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا نے سپریم کورٹ کے رولز سے متعلق تجاویز ارسال کردی گئیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی فل کورٹ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا، عظمی بخاری
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: متاثرین کیلئے افغانستان میں
پڑھیں:
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور ایئرپورٹ پہنچیں جہاں سے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے 100 ٹن خوراک روانہ کی گئی۔
پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 32 مختلف فوڈ آئٹمز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ میں قحط: امداد کو ہتھیار بنانے کی اسرائیلی حکمتِ عملی
اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغامِ محبت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امداد غزہ مریم نواز