فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027تک آرمی چیف رہیں گے، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027تک آرمی چیف رہیں گے، رانا ثنا اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے۔ ایئر چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ قانون میں ترمیم کے بعد ایئرچیف کیلئے نئے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں پڑی اور جس دن ایئرچیف کی مدت ملازمت 5سال پوری ہوگی تو ریٹائر ہونگے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ان پر ان سے زیادہ توسیع کے کون قابل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے قانون میں توسیع موجود ہے اور ملک میں 4، 4 بار توسیع ہوتی رہی جبکہ بعض لوگ خود توسیع لیتے رہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلے ہوئے ہیں نواز شریف کی تائید سے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی 2029 تک اپنی مدت پورے کرے گی اور بانی پاکستان تحریک انصاف جس کام پر لگے ہوئے ہیں وہ نہیں ہوسکتا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی جیل میں یا باہر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو ہماری طرف سے بات چیت کی پیشکش ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے استحکام پاکستان کی بات کی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی سول وار چاہتے ہیں ، کیا وہ ہونے دیں؟۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کا سیاسی احتجاج نہیں تھا بلکہ سول وار کی کوشش تھی۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بنانے پر کوئی بات نہیں ہو رہی تاہم این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی پر غور ہو رہا ہے ، وفاق مالی طور مشکل میں ہے جبکہ صوبوں کے پاس گنجائش موجود ہے ، کوشش کی جائے گی کہ اتفاق رائے سے معاملہ طے کیا جائے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے 105ٹن امدادی سامان روانہ کردیا پاکستان نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے 105ٹن امدادی سامان روانہ کردیا راولپنڈی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم نجی اکیڈمی کا پرنسپل گرفتار چینی اور روسی صدور کے درمیان 150سال تک زندہ رہنے کی باتیں،غیر معمولی گفتگو مائیک پر ریکارڈ ہوگئی سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات ، پائیدار دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا... صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا نے سپریم کورٹ کے رولز سے متعلق تجاویز ارسال کردی گئیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی فل کورٹ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر
پڑھیں:
ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے،عمران خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ کی 8 فروری کے الیکشن پر جو رپورٹ لیک ہوئی ہے اس نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا ہے کہ کیسے بے شرمی اور ڈھٹائی سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وکلاءاور فیملی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ کے مطابق یہ رپورٹ پہلے ہی سرکاری سطح پر حکومت پاکستان کو دے دی گئی تھی مگر یہاں سکندر سلطان راجہ جیسے بے ضمیر لوگ ہیں جنہوں نے انتخابی چوری کی سہولت کاری سمیت اس پر پردہ ڈالنے میں بھی بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان میں ووٹ چوری کا قانون سخت ہے اور ایسا کرنے پر آرٹیکل 6 کا نفاذ ہوتا ہے لیکن ملک میں اس وقت عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے ہیں۔
سابق وزیراعظم کہتے ہیں کہ یہاں پر لیاقت چٹھہ جیسے لوگ قابل تحسین ہیں جنہوں نے اپنے عہدے پر ضمیر کی آواز کو ترجیح دی، اس چوری کے بعد عوام کا قتل عام کیا گیا اور چھبیسویں آئینی ترمیم کی گئی، اس ترمیم کے خلاف بھی جن ججز نے آواز بلند کی وہ تعریف کے قابل ہیں، اب دھاندلی پر قائم حکومت کو قانونی طور پر قبول کرنے کا وقت اب ختم ہو چکا ہے اسی لیے سینیٹ اور پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے دیے گئے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جو بھی ہو رہا ہے عاصم لاءکے تحت ہو رہا ہے اور مسلسل آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، اپنے ارکان پارلیمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک میں نافذ عاصم لاءسے بالکل نہ گھبرائیں نہ ہی جیل سے گھبرائیں، ایک فرد واحد اپنے اقتدار کی ہوس کو پورا کرنے کی خاطر آپ کو دبانا چاہتا ہے، اسی لیے ہماری جماعت پر ہر طرح کا ظلم ڈھایا گیا، آپ جتنا ان سے ڈریں گے یہ اتنا ہی آپ کو دبائیں گے، میں اپنی تمام پارٹی کو کہتا ہوں کہ آپ سب متحد رہیں ظلم کا نظام زیادہ دیر قائم نہیں رہے گا، آپ حق پر ہیں اور حق و سچ انسان کو بہادر بناتا ہے اور حق کی ہی فتح ہوتی ہے۔