پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی، پنجاب پولیس کا ریسکیو و ریلیف آپریشن تیز
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
لاہور:
دریائے ستلج، چناب اور راوی میں مسلسل بڑھتے ہوئے سیلابی ریلوں کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور تیزی لا کر متاثرہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق، پنجاب پولیس اب تک سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے 3 لاکھ 43 ہزار 605 شہریوں کا کامیاب انخلا یقینی بنا چکی ہے۔
ان میں 1 لاکھ 34 ہزار 395 مرد، 1 لاکھ 1,893 خواتین اور 1 لاکھ 7 ہزار 317 بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 4 لاکھ 66 ہزار 794 مال مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
ریسکیو کارروائیوں میں سیف سٹی تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد اور مویشیوں کی بروقت نشاندہی ہو سکے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق اس وقت پولیس کے 16,000 سے زائد افسران و اہلکار، 765 گاڑیاں اور 40 کشتیوں کے ذریعے صوبہ بھر میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں شاہدرہ، ملتان، قصور، وہاڑی، لودھراں، میلسی سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں جہاں پولیس نے سکیورٹی، سرویلنس اور پٹرولنگ کو مزید مؤثر بنا دیا ہے۔
فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو خوراک، ادویات، رہائش اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو ہدایت دی ہے کہ انخلاء والے علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے اور ریلیف کے عمل کو شفاف و منظم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس
پڑھیں:
پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی مقبول منی وین سوزوکی ایوری وی ایکس آر (Every VXR) پر محدود مدت کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقد رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق رعایت کے بعد گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت 26 لاکھ 15 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے، جس سے یہ خاندانوں اور چھوٹے کاروباروں کے لیے ایک زیادہ معاشی اور عملی آپشن بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کردیا؟
یہ پیشکش صرف ایوری وی ایکس آر ویریئنٹ پر لاگو ہوگی، اور اس رعایتی آفر کے تحت بکنگ ملک بھر کے مجاز شورومز پر شروع کر دی گئی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ یہ محدود مدت کی پیشکش ہے، لہٰذا صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس موقع سے بروقت فائدہ اٹھائیں۔
سوزوکی ایوری وی ایکس آر میں 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن اور 2ڈبلیو ڈی ڈرائیو سسٹم موجود ہے، جو بہتر فیول ایوریج اور مستحکم کارکردگی فراہم کرتا ہے۔
محفوظ ڈرائیونگ کے لیے گاڑی میں ڈوئل فرنٹ ایئر بیگز، اے بی ایس کے ساتھ ای بی ڈی، اموبیلائزر، سیکیورٹی الارم اور فرنٹ سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چائلڈ لاک، فرنٹ وائپرز، اور ہیڈ امپیکٹ پروٹیکشن انٹیریئر بھی فراہم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
اندرونی سہولیات میں مینول ایئر کنڈیشننگ (اینٹی بیکٹیریل فلٹر کے ساتھ)، پاور اسٹیئرنگ، سینٹرل لاکنگ، مینول ریٹریکٹ ایبل مررز اور فولڈنگ سیٹس شامل ہیں، جو کارگو اسپیس کو زیادہ لچکدار بناتی ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آفر بجٹ کے لحاظ سے حساس صارفین کو متوجہ کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، تاہم شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے، اور یہ رعایت صرف محدود وقت کے لیے دستیاب ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سوزوکی قیمت گاڑی