چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، پنڈوریاں ،ہمک اور ملپور میں نئے قبرستانوں کیلئے ایک ہزار کنال سے زائد اراضی مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد شہر میں نئے قبرستانوں کے قیام کیلئے اراضی مختص کرنے کے حوالے سے متعدد فیصلے کئے گئے۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں تین نئی مختص کردہ جگہوں پر قبرستانوں تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ نئے قبرستانوں کو اسلام آباد شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے۔اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنڈوریاں کے مقام پر نئے قبرستان بنانے کیلئے تقریبا 800 کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔ اسی طرح ہمک اور ملپور کے مقامات پر بھی نئے قبرستانوں کیلئے اراضی مختص کی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملپور میں بنائے جانے والے نئے قبرستان کیلئے 200 کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔ اسی طرح ہمک میں بنائے جانے والے نئے قبرستان کیلئے 10 کنال سے زائد اراضی مختص ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے قبرستانوں سے اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں کی آبادی کو آسانی میسر آئے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ان تمام مقامات پر ماڈل قبرستانوں کی تعمیر کے منصوبوں پر تیزی سے کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قبرستان کی تعمیر میں شہرِ خاموشاں لاہور اور بین الاقوامی ماڈل و معیارات کو مدنظر رکھا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے نئے قبرستانوں میں جنازہ و تدفین کے حوالے سے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے کی نئے قبرستانوں کی بانڈری وال اور واک ویز کی تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے نئے قبرستانوں میں جنازہ گاہ، میت کو غسل دینے کی سہولت، مسجد، وضو خانے سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسی طرح نئے قبرستانوں میں پارکنگ، مستقل بنیادوں پر ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب سمیت پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ واضح رہے نئے قبرستانوں کی تعمیر کے ساتھ دارالحکومت اسلام آباد میں موجودہ قبرستانوں کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ چئیرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ موجودہ قبرستانوں میں بائونڈری والز، سیکورٹی، مستقل بنیادوں پر روشنی کے انتظامات سمیت واک ویز کی اپ لفٹنگ کی جائے۔ انہوں نے عوام کی سہولت کے پیش نظر نئے اور پرانے قبرستانوں میں تدفین کیلئے خصوصی الیکٹرک میت بسیں مہیا کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ مفت الیکٹرک میت بس کے ذریعے میت کو قبرستان تک پہنچانے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دکھ اور مشکل کی گھڑی میں شہریوں کو بہتر سے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ نئے قبرستانوں کی تکمیل سے نہ صرف دارالحکومت کے شہریوں کو بہترین سہولیات میسر آئیں گی بلکہ اسلام آباد شہر کی قبرستان کی ضروریات بھی پوری کی جاسکیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ثقافتی شام کا بیجنگ میں انعقاد سیلاب متاثرین کی امداد اجتماعی کام، نمبر بنانے کی ضرورت نہیں، چیئرمین سینیٹ وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت، فیصلہ محفوظ عالمی بینک پاکستان کو رواں سال مختلف منصوبوں کیلئے 2ارب ڈالر سے زائد قرض دیگا لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، 7افراد جاں بحق بھارت نے دریاوں میں مزید پانی چھوڑ دیا، مرالہ سے 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل، فلڈ الرٹ جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے نے کو یقینی بنانے کی نئے قبرستانوں کی قبرستانوں میں کرنے کی ہدایت نئے قبرستان کی ہدایت کی اسلام آباد قبرستان کی کی فراہمی انہوں نے کی تعمیر

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ

اسلام آباد:

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح کا  بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت کی کارکردگی، بالخصوص بیرونِ ملک پاکستان مشنز کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے رپورٹ بھی پیش کی گئی جب کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے پاکستان کے سفارتی اثر و رسوخ کو مزید مضبوط بنانے، مشنز کی کارکردگی کو قومی اسٹریٹجک اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور بیرونِ ملک ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر ہم آہنگی و تعاون کے ذریعے مزید موثر بنانے پر زور دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم، وزیرِ مملکت برائے ریلوے، قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری کابینہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، تجارت، داخلہ، انسانی وسائل و ترقی، اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹریز سمیت وزارتِ خزانہ، اطلاعات اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے
  • علماء کرام کیلئے حکومت کا وظیفہ مسترد،اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی
  • خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • شہری اراضی کو قبضہ گروہوں سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے‘آباد
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس؛ بندرگاہوں پر سہولیات کا جائزہ لیا گیا
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال
  • 190 ملین پاؤنڈ: سیشن جج کی تعیناتی چیلنج کرنے کا کیس نومبر کے دوسرے ہفتے میں لگانے کی ہدایت
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، برآمدات بڑھانے کیلئے اقتصادی سفارتکاری پر زور