چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
بیجنگ:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفاد کررہے ہیں، سی پیک کی بدولت ہماری زراعت اور صنعت بحال ہوئی۔
یہ بات انہوں ںے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں منعقدہ دوسری پاکستان چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ کانفرنس میں متعدد پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے اور ایم او یوز سائن کیے گئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں شرکت باعث افتخار ہے، یہ کانفرنس پاک چین دوستی کی عکاس ہے، پاک چین دوستی احترام اعتماد اور تعاون پر مبنی ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاک چین دوستی دہائیوں پر محیط ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو 20، 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا پھر نواز شریف کی حکومت آئی اور پاکستان چین کے درمیان سی پیک کا معاہدہ ہوا، چین کے تعاون سے اورنج لائن ٹرین اور سی پیک کی بدولت پاکستان میں تین برس کے دوران توانائی کے بحران پر قابو پالیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ چینی صدر نے 2015ء میں پاکستان کا دورہ کرکے سی پیک کی بنیاد رکھی اور اس کے تحت 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کی گئی، چین کے تعاون سے اورنج لائن ٹرین اور مختلف ڈیمز تعمیر کیے گئے، چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفاد کررہے ہیں، سی پیک کی بدولت ہماری زراعت اور صنعت بحال ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا 60 فیصد انحصار زراعت پر ہے چین نے زراعت میں ہماری مدد کی، اسی طرح مائنز اینڈ منرلز کا شعبہ ہے جس میں چین اور ہمارا بہترین اشتراک ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی پیک کی نے کہا کہ چین کے
پڑھیں:
سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت اور علاقائی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، ہر علاقائی اور عالمی فورم پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کلید ہے، سی پیک دونوں ممالک کی دوستی کا عملی ثبوت اور خطے کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک چین دوستی کی میراث آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا ہے۔