گلگت بلتستان سولرائزیشن منصوبہ ماحول دوست توانائی کی طرف اہم قدم ہے،اویس لغاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
وزیر توانائی اویس لغاری کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ، اجلاس میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی منصوبےکی بروقت تکمیل کو یقینی بنائےگی، ایسےمنصوبوں سے صاف اور گرین انرجی کی طرف بڑھ رہا ہے، گلگت بلتستان سولرائزیشن منصوبہ ماحول دوست توانائی کی طرف اہم قدم ہے، قابل تجدید توانائی منصوبے قومی معیشت اور عوام دونوں کیلئےفائدہ مند ہیں۔
اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں منصوبےکےتکنیکی و مالی پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔ اویس لغاری نے کہا کہ کلین انرجی کے منصوبے فوسل فیول انحصار سے نکالنے میں مددگار ہوں گے، گلگت بلتستان سولر منصوبہ توانائی و ماحولیاتی تحفظ کا سنگ میل ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی نے متعلقہ اداروں کے درمیان موثر کوآرڈینیشن پر زور دیا، منصوبے سے گلگت بلتستان کی عوام کو سستی اور صاف بجلی فراہم ہو گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسٹیئرنگ کمیٹی گلگت بلتستان اویس لغاری
پڑھیں:
گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف —فائل فوٹومسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے، کسی پارٹی نے یہاں کسی منصوبے کی اینٹ بھی نہیں لگائی، جس جی بی کو میں سینے سے لگا کر رکھتا تھا۔
گلگت میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ کے باہر اس کی سڑکوں کا حلیہ دیکھا تو افسوس ہوا، جو منصوبے ہم نے شروع کیے تھے وہ مکمل کیوں نہیں ہوئے؟ آخر وہ پیسہ کہاں لگایا گیا؟
نواز شریف کا کہنا ہے کہ جو سڑک میں نے شروع کی اسے خنجراب تک پہنچنا چاہیے تھا، ووٹ ملتا ہے یا نہیں، اللّٰہ جانتا ہے، ہم آپ کو ان چیزوں سے محروم نہیں کر سکتے۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ آپ ووٹ دیں گے یا نہیں دیں گے، میں تب بھی آپ کے لیے بات کروں گا، شہباز شریف اور مریم نواز دونوں کو کہوں گا کہ یہاں آئیں، ایئر پورٹ کو بڑا کر کے یہاں بوئنگ طیارے آنے چاہیے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے کہوں گا کہ ایئر پورٹ کو بڑا کریں گے، میں ہر دوسرے تیسرے مہینے یہاں آتا جاتا رہوں گا اور منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔
اس سے قبل نواز شریف بذریعہ طیارہ گلگت پہنچے تھے، وفاقی وزیر امیر مقام، سابق وزیرِ اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمٰن، کاظم پیرزادہ نواز شریف کے ہمراہ گلگت پہنچے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن شمس میر کے مطابق نواز شریف گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدواروں، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سے ملاقاتیں اور خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر الیکشن 7 جون کو ہو گا۔