چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، روڈ انفراسٹرکچر اور سروس ڈیلیوری سے متعلق منصوبوں کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی اے-ڈی ڈبلیو پی)کی 77ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشیٹیوز ڈویژن، وزارت داخلہ، فنانس ڈویژن کے سینئر افسران، سی ڈی اے بورڈ کے ممبران سمیت متعلقہ فارمیشنز اور پراجیکٹ کنسلٹنٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔سی ڈی اے-ڈی ڈبلیو پی نے 77ویں اجلاس میں شہر کے روڈ انفراسٹرکچر اور سروس ڈیلیوری سے متعلق منصوبوں کی منظوری دی۔

اجلاس میں اسلام آباد کے مختلف مقامات پر پانی کے تحفظ، زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے اور بارش کے پانی کو زیر زمین ری چارج کرنے کیلئے رین واٹر ری چارج ایبل ویلز (بارش کے پانی کے ذخیرہ کیلئے کنویں)تعمیر کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کنسلٹنٹ نے سی ڈی اے کو 100 مختلف مقامات کی نشاندہی میں معاونت فراہم کی ہے۔ قبل ازیں، سال 2023 میں سی ڈی اے نے 100 ری چارج ایبل ویلز تعمیر کئے تھے جنکے پی سی آر ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق اچھے نتائج سامنے آئے انہی نتائج کی روشنی میں مزید 100 ری چارج ایبل ویلز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو گرین بیلٹس، کھلی جگہوں (اوپن اسپیسز)اور دیگر مقامات پر تعمیر کئے جائیں گے جس کیلئے 185.

282 ملین روپے کے پی سی-ون کی منظوری دی گئی۔سی ڈی اے-ڈی ڈبلیو پی نے بارش کے پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر 20 زیر زمین واٹر ٹینکس تعمیر کرنے کیلئے 1404.24 ملین روپے کے بجٹ کی بھی منظوری دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد میں قدرتی نالوں سے بہنے والے صاف پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں مختلف مقامات پر تقریبا 10 بڑے واٹر ٹینکس تعمیر کئے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد اگلے مرحلے میں مزید 10 بڑے واٹر ٹینکس تعمیر کئے جائیں گے۔ واسا کے نمائندے نے بریفننگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ لاہور میں بڑے رین واٹر ٹینکس سے بہترین نتائج حاصل ہوئے ہیں اور وہ اس سلسلے میں سی ڈی اے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔اجلاس میں اسلام آباد میں قدرتی نالوں اور چینلز سے پانی کی آلودگی ختم کرنے کیلئے مختلف مقامات پر 11 ویٹ لینڈز تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ ویٹ لینڈز آلودہ پانی کو آبادیوں میں واپس دینے سے پہلے سائنسی طور پر ٹریٹ کریں گے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ تجویز کردہ ویٹ لینڈز پانی کو صاف کریں گے، سیلاب کو کنٹرول کریں گے اور یہ جانوروں کی بقا سمیت انسانی فلاح و بہبود دونوں کیلئے انتہائی اہم ہیں۔اجلاس میں روات، ٹی چوک سے دریائے سواں تک نشیبی علاقوں میں ایک آر سی سی سیور پائپ لائن تعمیر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے کیلئے 88.74 ملین روپے کذ پی سی-ون منظور کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ ٹی چوک، روات سے جی ٹی روڈ تک نشیبی علاقوں میں شدید بارش کے دوران سیلاب کی صورت حال کو کم کرنے میں نمایاں مددگار ثابت ہوگا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کے ویژن کے مطابق، سی ڈی اے-ڈی ڈبلیو پی کی 77ویں میٹنگ میں اسلام آباد میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے شہر بھر میں کرکٹ اور فٹ بال گرانڈز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد میں پانچ کرکٹ اور پانچ فٹ بال گراونڈز کو مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور جدید ترین سہولیات سے مزین کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے 513.477 ملین روپے کا پی سی-ون منظور کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ان کرکٹ اور فٹ بال گرانڈز سے حاصل ہونے والی آمدنی انہی گرانڈز کی تعمیر و مرمت، دیکھ بھال، خوبصورتی اور کھیلوں اور ہنر مند کھلاڑیوں کو تلاش کرنے کے پروگراموں کو فروغ دینے کیلئے استعمال میں لائی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانسانی اسمگلنگ کی روک تھام، 6ممالک میں ایف آئی اے کے لنک دفاتر کھولنے کا فیصلہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، 6ممالک میں ایف آئی اے کے لنک دفاتر کھولنے کا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیورو کریٹس کی ریٹائرمنٹ کے نوٹی فکیشنز جاری کردیے وزیراعظم محمد شہبازشریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کیلئے روانہ چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں، وزیراعظم کا پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب عمران خان کی ہدایت کے باوجود کن اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہ دیئے ، نام سب نیوز پر پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارتی ڈیموں میں پانی کے ذخیرے کی تفصیلات جاری کردیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: محمد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے مختلف مقامات پر اسلام آباد میں کی منظوری دی کرنے کیلئے واٹر ٹینکس ملین روپے اجلاس میں کا فیصلہ پانی کو کرنے کی کریں گے کیا گیا کرنے کے سب نیوز ری چارج بارش کے پانی کے

پڑھیں:

غیرقانونی افغان باشندوں کے انخلاء سے متعلق اہم اجلاس

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات جاری ہیں، تجارتی مراکز کی انتظامیہ کی مدد سے غیرملکی افغان باشندوں کے انخلا کو یقینی بنائیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، شہریوں کی آگاہی کیلئے مساجد کے پلیٹ فارم کا مؤثر استعمال کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلا بارے اب تک ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے ڈویژنل ایس پیز کو افغان باشندوں کی گرفتاریوں کیلئے ریڈز کو خود لیڈ کرنے کی ہدایت کی۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات جاری ہیں، تجارتی مراکز کی انتظامیہ کی مدد سے غیرملکی افغان باشندوں کے انخلا کو یقینی بنائیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، شہریوں کی آگاہی کیلئے مساجد کے پلیٹ فارم کا مؤثر استعمال کیا جائے۔
 
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، پولیس افسران امن کمیٹیوں سے کوآرڈی نیشن رکھیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ نفرت انگیز مواد کی تشہیر پر فوری ایکشن لیا جائے، اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید، ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب شریک تھے۔
 

متعلقہ مضامین

  • جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا
  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے
  • اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی
  • غیرقانونی افغان باشندوں کے انخلاء سے متعلق اہم اجلاس
  • اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 
  • نیو ماڈل سڑک شاعر اعجاز رحمانی سے منسوب کی جارہی ہے‘ محمد یوسف
  • امانت و دیانت، عوامی خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کا وژن ہے، منعم ظفر
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا اعلان اسلام آباد سے نہیں، کشمیر سے ہوگا، بلاول
  • گلگت، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال