سہ فریقی سیریز کے پانچویں میچ میں یو اے ای کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

شارجہ میں جاری میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سیریز میں پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ کھیل رہی ہے جس میں اس کو ابتدائی دو میں فتح حاصل ہوئی جبکہ تیسرے میں افغانستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا، اسٹار فاسٹ بولرکا کھیلنے سے انکار

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، جہاں ٹیم کے اہم فاسٹ بولر الزاری جوزف نے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے باوجود سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔

ابتدائی طور پرکرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اسکواڈ کے اعلان کے وقت الزاری جوزف کی عدم دستیابی کی وجہ ذاتی وجوہات بتائی گئی تھی، تاہم بعد ازاں ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر نے خود سلیکشن قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈیرن سیمی کے مطابق الزاری جوزف حال ہی میں انجری سے صحت یاب ہو کر واپس آئے تھے اور انہیں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل بھی کیا گیا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ٹیم کا حصہ بننے سے معذرت کر لی۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ ان کے دائرۂ اختیار سے باہر ہے اور اس حوالے سے آئندہ فیصلہ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے حکام کریں گے۔

الزاری جوزف کی عدم دستیابی کے بعد پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی فاسٹ بولنگ لائن اپ کی ذمہ داری شمار جوزف، کیمار روچ، جیڈن سیلز، جسٹن گریوز اور کیمو پال پر ہوگی، جبکہ اسپن بولنگ کے شعبے میںجومیل واریکن، جوشوا بشپ اور ٹیم کے کپتان روسٹن چیز دستیاب ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کاپہلا ٹیسٹ ہفتہ سے شروع ہوگا، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 اگست سے پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے لیے یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے، جہاں دونوں فریق کامیابی کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا، اسٹار فاسٹ بولرکا کھیلنے سے انکار
  • پانچ اگست کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا: سہیل آفریدی
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
  • الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیھلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا