سیرت کانفرنس میں شرکت کے لیے بنگلہ دیشی وفد کی پاکستان آمد، مذہبی امور میں تعاون پر زور
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
بنگلہ دیشی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اے ایف ایم خالد حسین کی قیادت میں بنگلہ دیشی وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مذہبی امور میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
بنگلہ دیشی وفد نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کی وزارت مذہبی امور کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔
Bangladesh Presidential Adviser on Religious Affairs A.
— Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony (@MORAisbOfficial) September 4, 2025
اس موقع پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستانی عوام کے بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ ہمیشہ برادرانہ جذبات رہے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات صدیوں پر محیط مشترکہ روایات، اسلامی ورثے، سماجی اقدار اور ادبی اظہار پر استوار ہیں۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری خطے کے لیے اہم ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط
انہوں نے دونوں ممالک کے علما کرام اور مدارس کے طلبا کے تبادلوں کی تجویز بھی پیش کی، تاکہ تعلیمی و مذہبی رابطے مضبوط ہوں اور نوجوانوں میں بین الاقوامی بھائی چارے کے جذبات پیدا ہوں۔
بنگلہ دیشی صدر کے مشیر اے ایف ایم خالد حسین نے بھرپور استقبال پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کی وزارت مذہبی امور کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفد پاکستان میں ہونے والی 2 روزہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی حکام کے لیے ویزا شرط ختم
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔
اس اقدام کا مقصد مذہبی ہم آہنگی اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ادبی اظہار اسلامی ورثے اے ایف ایم خالد حسین بنگلہ دیش پاکستان سردار یوسف سماجی اقدار وفاقی وزیر مذہبی امور
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ادبی اظہار اسلامی ورثے اے ایف ایم خالد حسین بنگلہ دیش پاکستان سردار یوسف وفاقی وزیر مذہبی امور کو فروغ دینے دونوں ممالک وفاقی وزیر بنگلہ دیشی بنگلہ دیش تعاون کو کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے ساتھ عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے تیار کی گئی مقامی موبائل ایپ ’ہُدہُد‘ (Hudhud) مکہ مکرمہ کے مذہبی، تاریخی اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کا مؤثر ذریعہ بن گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سال بھر دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عمرہ زائرین مکہ کی سڑکوں، گلیوں اور ٹریفک سے ناواقف ہونے کے باعث دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔ اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ’ہُدہُد‘ ایپ متعدد زبانوں میں دستیاب ہے اور جدید ڈیجیٹل نقشوں اور نیویگیشن سسٹم کی مدد سے زائرین کو مطلوبہ مقام تک مختصر اور آسان راستہ فراہم کرتی ہے۔
حج و عمرہ امور کے ماہر سعد الجودی نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کی گئی نقشہ سازی اور نیویگیشن ایپس اب زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا اہم حصہ بن چکی ہیں۔ ان کے مطابق ’ہُدہُد‘ صرف راستہ دکھانے تک محدود نہیں بلکہ زائرین کو ایسے مذہبی، تاریخی اور ثقافتی مقامات سے بھی متعارف کراتی ہے جن کے بارے میں بہت سے لوگ پہلے سے آگاہ نہیں ہوتے۔
Digital innovation is rapidly reshaping Saudi Arabia’s Hajj and Umrah services sector, and Saudi application Hudhud is another front-runner https://t.co/VPqPcDtolP pic.twitter.com/AAvP5Im9wJ
— Arab News (@arabnews) July 23, 2026
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں جاری ڈیجیٹل تبدیلی اب حجاج اور عمرہ زائرین کی روزمرہ سرگرمیوں میں واضح طور پر نظر آتی ہے، کیونکہ زیادہ تر مسافر اب اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے سفر کی منصوبہ بندی اور رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ ان کے بقول اس طرح کی ایپس وژن 2030 کے اس مقصد کو بھی تقویت دیتی ہیں جس کا ہدف زائرین کے تجربے کو بہتر بنانا اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنا ہے۔
پہلی بار مکہ آنے والے زائر سمیر المغربی نے بتایا کہ ’ہُدہُد‘ ایپ کی مدد سے وہ بغیر کسی مشکل کے متعدد تاریخی اور مذہبی مقامات تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں مختلف مقامات تلاش کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر بار بار سرچ کرنا پڑتی یا لوگوں سے راستہ پوچھنا پڑتا تھا، لیکن اس ایپ نے نہ صرف ان کا وقت بچایا بلکہ انہیں زیادہ اطمینان کے ساتھ عبادت اور تاریخی مقامات کی زیارت کا موقع بھی فراہم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب اور امریکا کے درمیان جوہری توانائی کے پرامن استعمال پر معاہدہ
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل سہولیات، اسمارٹ ایپس اور جدید نیویگیشن سسٹمز کے ذریعے حجاج اور عمرہ زائرین کو بہتر، محفوظ اور سہل سفری تجربہ فراہم کرنا مملکت کی ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو مکہ مکرمہ میں عبادات اور مقدس مقامات کی زیارت کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آ سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب مکہ ہدہد ایپ