جرمنی میں ایک ٹیچر نے جو 16 سال سے چھٹیوں پر تھیں، اس وقت اپنے کالج پر مقدمہ دائر کردیا جب کالج نے ٹیچر نے بیماری کا ثبوت فراہم کرنے کا کہا۔ 

رپورٹس کے مطابق ایک خاتون ٹیچر گزشتہ 16 سال سے بیماری کی چھٹیوں پر تھیں اور تدریسی فرائض بالکل انجام نہیں دے رہی تھیں۔

تاہم حال ہی میں جب کالج انتظامیہ نے ان سے بیماری کی تازہ میڈیکل تصدیق (سرٹیفکیٹ) طلب کا تو انہوں نے اس پر اعتراض کیا اور ادارے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔

مقدمے میں ان کا مؤقف یہ ہے کہ وہ پہلے ہی عرصہ دراز سے بیماری کی بنیاد پر چھٹی پر ہیں اور بار بار اس کی تصدیق کروانے کا کہنا غیر ضروری دباؤ ہے۔

یہ کیس جرمنی میں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے کیونکہ 16 سال تک مسلسل بیماری کیوجہ سے چھٹی پر رہنا غیر معمولی طور پر لمبا عرصہ ہے۔

دوسری جانب یہ بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ تعلیمی ادارے نے اتنے سال تک اس معاملے کو کیسے نظر انداز کیے رکھا۔

واضح رہے کہ جرمنی کے قوانین کے مطابق ادارے ملازم سے وقتاً فوقتاً بیماری کی تصدیق طلب کرنے کے مجاز ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیماری کی

پڑھیں:

اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی  این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:

این سی سی آئی اے کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ادارے میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے نے اب تک درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز اور انکوائریز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ڈی جی نے ہدایت جاری کی ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے اب تک جتنی جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر پراپرٹیز سیل کی گئی ہیں، ان کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔

اس سلسلے میں تمام زونز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج شدہ کیسز اور ایف آئی آرز کی مکمل تفصیلات 3 نومبر تک جمع کرائیں تاکہ ادارے کی کارروائیوں کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں آنتوں کی مخصوص بیماری میں خطرناک اضافہ
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • چھٹی جماعت کی طالبہ، ٹیچر رویے سےعاجز ،چوتھی منزل سے کودگئی
  • اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی  این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • موبائل فون کا استعمال بچوں میں نظر کی کمزوری کا بڑا سبب قرار
  • ڈہرکی،پولیس کی کامیاب کارروائی، شراب کا اسٹاک برآمد
  • ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ واپس لے لیا
  • ہارٹ اٹیک کیوں ہوا؟ اداکارہ صبا قمر نے اپنی بیماری کی وجہ بتادی
  • متھیرا نے راکھی کو ’منحوس عورت‘ کیوں کہا؟ ویڈیو وائرل