وزیراعظم سے فلسطینی صدر کے مشیر کی ملاقات، پاکستان کی فلسطین سے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس عزت مآب محمود صدیقی الھباش نے ملاقات کی۔ وہ اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سیرت النبی ؐ کانفرنس میں شرکت کے لیے فلسطینی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ملاقات میں مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین اور پاکستان میں فلسطینی سفیر بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے فلسطینی صدر ڈاکٹر محمود عباس کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مظلوم فلسطینیوں کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام کی قربانیوں اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی فورمز پر فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
فلسطینی صدر کے مشیر عزت مآب محمود صدیقی الھباش نے پاکستانی حکومت اور عوام کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فلسطین کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں، جو ہر مشکل وقت میں مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
ملاقات کے اختتام پر فلسطینی صدر محمود عباس کا ایک خصوصی پیغام وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، معاون خصوصی طارق فاطمی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری مذہبی امور بھی شریک تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :