چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مفت میڈیکل کیمپس کے ملک گیر سلسلے کا افتتاح اپنے انتخابی حلقہ pp 172 کی یونین کونسل 101 طلعت پارک لاہور میں کیا۔ یہ اقدام ماری اسٹوپس سوسائٹی اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ان کیمپس کے ذریعے متاثرہ عوام کو ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ طبی عملے کی خدمات کے ساتھ ساتھ مفت چیک اپ، مفت ادویات اور ضروری ٹیسٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ سہولیات خاص طور پر ان علاقوں میں فراہم کی جا رہی ہیں جو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جن میں لاہور، فیصل آباد، قصور، چنیوٹ، ملتان، خانیوال، مظفر گڑھ، راجن پور، سوات، صوابی، بونیر، شانگلہ، لاڑکانہ، دادو، حیدرآباد، شکارپور، جامشورو، ٹنڈوالہ یار، میرپور اور ٹنڈو محمد خان سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ حکومت متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام نے ہمیشہ نوجوانوں اور عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے، اور آج ہم فری میڈیکل کیمپس کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: یوتھ پروگرام

پڑھیں:

کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔

7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔

نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاری

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔

شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم