چین کا انسداد دہشت گردی کی استعداد کار بڑھانے میں پاکستان کو مدد فراہم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
چین کا انسداد دہشت گردی کی استعداد کار بڑھانے میں پاکستان کو مدد فراہم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات میں شرکت کے لئے چین میں موجود پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
جمعرات کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چین ، پاکستان کے ساتھ تزویراتی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، یکجہتی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ” اپ گریڈڈ ورژن 2.
ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان سے مزید اعلیٰ معیار کی مصنوعات درآمد کرنے اور انسداد دہشت گردی کی استعداد کار بڑھانے میں پاکستان کو مدد فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ امید ہے کہ دونوں فریق پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ پاکستان ایک چین کے اصول پر کاربند ہے اور تائیوان،شی زانگ، سنکیانگ اور ہانگ کانگ سمیت معاملات پر چین کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔پاکستان چین کی جانب سے پاکستان کے لیے طویل مدتی قابل قدر حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہے اور چین کے ساتھ ملکر چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ” اپ گریڈڈ ورژن 2.0″ کی تعمیر کو فروغ دینے اور پاکستان چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل فروغ دینے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ جاری رکھے گا اور پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔دورہ چین کے دوران فریقین نے چین پاک اقتصادی راہداری، معیشت اور تجارت، مصنوعی ذہانت، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، ثقافتی ورثے کے تحفظ، عدلیہ اور لوگوں کے ذریعہ معاش سے متعلق تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے اور مشترکہ طور پر نئے دور میں قریب تر چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے (2025-2029) ایکشن پلان جاری کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا کابینہ اجلاس جمعہ کو ہوگا، ایجنڈا جاری خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس جمعہ کو ہوگا، ایجنڈا جاری عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی گجرات اور گردونواح میں 577ملی میٹر کی ریکارڈ بارش،اربن فلڈنگ سے کئی عمارتیں ڈوب گئیں، ملحقہ دیہات زیر آب،قیدی لاہور اور گوجرانوالہ منتقل سیلابی صورتحال ، پنجاب میں قومی اسمبلی کے 5، پنجاب کے 4حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی برطانیہ کا سندھ میں متوقع سیلاب کے پیش نظر اضافی 45کروڑ روپے کی امداد کا اعلان انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، 6ممالک میں ایف آئی اے کے لنک دفاتر کھولنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کرنے کا
پڑھیں:
چین کا بڑا اعلان: پاکستانی خلا باز جلد چینی اسپیس اسٹیشن پر جائیں گے
چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلا بازوں کو اپنے خلائی اسٹیشن کے مشنز کے تحت ایک مختصر مدت کے مشن پر خلا میں بھیجے گا۔
چینی خبر رساں ادارے شِنہوا کے مطابق، یہ فیصلہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام (CMSA) کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کیا۔
ترجمان کے مطابق، پاکستانی خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے اور مشن کے دوران سائنسی تجربات اور آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ چینی جریدے گلوبل ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ پاکستانی خلا باز عملے کے ساتھ معمول کے فرائض بھی انجام دیں گے۔
یہ اعلان رواں سال مارچ میں سپارکو اور چین کی CMSA کے درمیان ہونے والے تعاون کے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت پاکستان کے پہلے انسان بردار مشن کو چین کے خلائی اسٹیشن کے ذریعے بھیجنے پر اتفاق ہوا تھا۔
China is currently selecting astronauts from Pakistan, with one expected to take part in a short-duration space mission at an appropriate time, according to the China Manned Space Agency (CMSA) on Thursday. pic.twitter.com/hRwor7C14Y
— Global Times (@globaltimesnews) October 30, 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا تھا کہ یہ معاہدہ چین کی جانب سے ایک قابلِ قدر اقدام ہے جو دونوں ممالک کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔
یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو نے چین کے لانچ سینٹر سے پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کامیابی سے خلا میں بھیجا تھا، جسے پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا گیا۔
یہ سیٹلائٹ جدید ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو زمین اور فضا کے باریک ترین رنگی بینڈز کا تجزیہ کر کے ماحولیاتی، زراعتی اور سائنسی تحقیق میں مدد فراہم کرے گا۔