پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارتی ڈیموں میں پانی کے ذخیرے کی تفصیلات جاری کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارتی ڈیموں میں پانی کے ذخیرے کی تفصیلات جاری کر دیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پونگ ڈیم(بیاس)میں پانی کی سطح 1394.

51 فٹ ہے اور یہ سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔
پونگ ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 32 ہزار 595 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ستلج پر واقع بھاکرا ڈیم میں پانی کی سطح 1679 فٹ ریکارڈ کی گئی اور ڈیم مکمل طور پر بھرنے کے قریب ہے، بھاکرا ڈیم میں پانی کی آمد 95 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 73 ہزار 459 کیوسک ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہریکے ہیڈ ورکس (ستلج و بیاس سنگم)پر پانی کی آمد 3 لاکھ 47 ہزار 500 کیوسک ہے اور اس میں اضافہ ہو رہا ہے، ہریکے ہیڈ ورکس سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 30 ہزار 677 کیوسک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر 100بڑے ریچارج ایبل ویلز بنانے کا فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر 100بڑے ریچارج ایبل ویلز بنانے کا فیصلہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نئے صوبے بنانے کو خوش آئند قرار دیدیا چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت چھٹا انٹریکٹو سیشن،عدالتی اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ محکمہ موسمیات کی ہفتے سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی مصطفی نوازکھوکھر نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی سریاب روڈ سانحہ، بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کا 8ستمبر کو ہڑتال کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں پانی

پڑھیں:

گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے: شرجیل میمن

سندھ کے مختلف علاقوں میں24 گھنٹوں میں  3,522 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سندھ کے ے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ گدو کے مقام پر پانی کا بہاو چھ لاکھ 24 ہزار کیوسک جبکہ سکھر پر پانی کا بہاو پانچ لاکھ 60 ہزار کیوسک ہے۔ کوٹری پر پانی کی آمد 284,325 کیوسک اور اخراج 273,170 کیوسک ہے۔سینیئر وزیر کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 3,522 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 173027 کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جن میں سے 469 افراد اب بھی ریلیف کیمپس میں مقیم ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 183 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ سائٹس کام کر رہی ہیں جہاں اب تک تقریبا 93 ہزار افراد کو امداد فراہم کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
  • سندھ میں بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
  • دریائے ستلج میں سیلابی پانی میں کمی کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب
  • گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے: شرجیل میمن
  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کی سینکڑوں بستیاں اجڑ گئیں، فصلیں تباہ 
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ,کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
  • دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل
  • پنجاب، دریا¶ں میں پانی کا بہا¶ معمول پر آگیا
  • دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال