Express News:
2025-11-02@22:01:17 GMT

معرکہ حق کے ہیروز کو سلام، پاکستان نیوی کا شاندار کردار

اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT

اسلام آباد:

پاکستان نیوی کے جانباز سپوتوں نے آپریشن بنیان المرصوص میں سمندری حدود کا کامیاب دفاع کرکے تاریخ رقم کی۔

قوم اپنے بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے جنہوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر وطن کی حرمت کی لاج رکھی۔

معرکہ حق کی شاندار کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل راجہ رب نواز (ستارۂ بسالت) نے کہا کہ حالیہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستان نیوی کے تمام آپریشنز کی میں نے چیف آف دی نیول اسٹاف کی اسٹریٹیجک رہنمائی میں براہ راست نگرانی کی۔ الحمدللہ پاکستان نیوی مکمل طور پر تیار تھی اور ہمارے شپس، ایئرکرافٹس اور میرینز اپنی اپنی ذمہ داریوں پر مؤثر انداز میں تعینات تھے۔

وائس ایڈمرل راجہ رب نواز نے کہا کہ ہم نے دشمن کو موثر طریقے سے ڈیٹر کیا حالانکہ وہ خود کو بحری طاقت میں برتر سمجھتا تھا مگر کسی قسم کی مہم جوئی کی جرات نہ کر سکا، پاکستان نیوی نے وطن کے سمندری مفادات محفوظ بنائے اور سمندری حدود کا بھرپور دفاع کیا۔

وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کا کہنا تھا کہ میرا قوم سے پیغام ہے کہ پاکستان نیوی کی تیاری ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بہتر ہوگی اور انشاء اللہ ہر موقع پر سمندری حدود کا بھرپور دفاع کرے گی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان نیوی

پڑھیں:

گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں، وزیراعلیٰ کی ڈوگرا راج سے آزادی کے یوم پر مبارکباد

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گلگت  بلتستان پاکستان کی خوبصورت اور شاندار تصویر پیش کرتا ہے، گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں۔ گلگت بلتستان کی بے مثال روایات اور شاندار ثقافت سیاحوں کو مسحور کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلگت بلتستان کے یوم الحاق پاکستان پر مبارکباد کا پیغام دیا اور گلگت بلتستان کے بہادر، غیور اور محب وطن عوام کو ڈوگرا راج سے آزادی کے یوم پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گلگت  بلتستان پاکستان کی خوبصورت اور شاندار تصویر پیش کرتا ہے، گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں۔ گلگت بلتستان کی بے مثال روایات اور شاندار ثقافت سیاحوں کو مسحور کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنوعاقل: خودکشی کرنے والی خاتون کو نیوی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے بچالیا
  • نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے راولپنڈی میں بنو قابل پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ جواد اودیگر نے ان کا استقبال کیا
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی، وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں، وزیراعلیٰ کی ڈوگرا راج سے آزادی کے یوم پر مبارکباد
  • ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا خصوصی انٹرویو
  • معرکۂ موتہ