سمندری انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
جدہ، سعودی عرب کے قریب سمندر ی انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں خرابی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق خرابی کے باعث SMW4 اور IMEWE کی بینڈوڈتھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی صارفین کو مصروف اوقات میں سروس کے معیار میں معمولی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بین الاقوامی شراکت دار ادارے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں
پی ٹی سی ایل کی مقامی ٹیمیں صارفین پر اثرات کو کم سے کم کرنے کیلئے متبادل بینڈوڈتھ کا انتظام کر رہی ہیں
انہوں نے کہا کہ ہم صارفین کے صبر و تحمل کیلئے ان کے شکر گزار ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سے 19 ستمبر تک مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گارڈن میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے 19 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا،کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔