کپل شرما شو کے مقبول کامیڈین کیکو شردھا کے پروگرام چھوڑنے کی افواہوں نے شائقین کو حیران کردیا تھا، خاص طور پر اس وقت جب سوشل میڈیا پر ان کے اور کرشنا ابھیشیک کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی۔

پاپارازی وائرل بھایانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا تھا کہ کیکو شردھا نے پروگرام چھوڑ دیا ہے۔ ان کے مطابق حالیہ جھگڑے کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔ تاہم اس حوالے سے پروگرام کی جج ارچنا پورن سنگھ نے سچائی بیان کرتے ہوئے افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ارچنا نے کہا ’’ہہ بالکل جھوٹ ہے۔ کیکو شو نہیں چھوڑ رہے، آپ انہیں آنے والی اقساط میں بھی دیکھیں گے۔ انہوں نے شو کے کچھ حصے کی ریکارڈنگ مکمل کر لی ہے اور اب وہ اپنا اگلا پروجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ کیکو ابھی بھی ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا حصہ ہیں۔‘‘

وائرل بھایانی نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی ذکر کیا تھا کہ کیکو شردھا کو ایک نئے رئیلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ کےلیے سائن کیا گیا ہے، جو ایمیزون ایم ایکس پلیئر پر نشر ہوگا، جبکہ کپل کا شو نیٹ فلکس پر دکھایا جاتا ہے۔ یہ شو اشنیئر گروور کی میزبانی میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کیکو اور کرشنا کے درمیان لفظی تکرار دکھائی گئی، جس میں دونوں ایک دوسرے کو وضاحتیں دیتے نظر آئے۔ تاہم دونوں فنکاروں نے سرعام اس جھگڑے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

کیکو شردھا کے شو چھوڑنے کی خبر محض افواہ ہے، جسے ارچنا پورن سنگھ نے صاف الفاظ میں رد کر دیا ہے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

ایران کا امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات کے فیصلے پر ردعمل، عالمی امن کیلیے سنگین خطرہ قرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران:  ایران نے امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات شروع کرنے کے فیصلے کو دنیا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کا یہ اقدام نہ صرف غیر ذمے دارانہ ہے بلکہ عالمی استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ بھی پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ملک جو پہلے ہی ہزاروں ایٹمی ہتھیار رکھتا ہے، جب دوبارہ تجربات کی راہ اختیار کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کو ایک نئے خطرناک دوڑ کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اپنے عسکری مفادات کے لیے عالمی قوانین اور عدمِ پھیلاؤ کے معاہدوں کو مسلسل پامال کر رہا ہے۔ انہوں نے امریکا کو  شرپسند ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو ملک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہو کر طاقت کے زعم میں مبتلا ہے، وہ انسانیت اور عالمی امن دونوں کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

ایران نے عالمی برادری خصوصاً اقوامِ متحدہ اور جوہری توانائی ایجنسی سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا کے اس خطرناک فیصلے کا فوری نوٹس لیں اور ایسے اقدامات کو روکنے کے لیے عملی کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 33 سال بعد ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے جوہری اثاثوں کی جانچ  برابری کی بنیاد پر فوری طور پر شروع کرے گا تاکہ چین اور روس کے بڑھتے ہوئے ایٹمی پروگراموں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

برطانوی ذرائع کے مطابق واشنگٹن نے اس فیصلے کو  قومی سلامتی کی ضرورت کے طور پر پیش کیا ہے، تاہم عالمی سطح پر اس پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ عالمی ماہرین کے مطابق اگر امریکا نے واقعی جوہری تجربات بحال کیے تو یہ سرد جنگ کے دور کی یاد تازہ کر دے گا اور دنیا ایک نئی ہتھیاروں کی دوڑ میں داخل ہو سکتی ہے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس فیصلے کے بعد دیگر ایٹمی ریاستیں بھی اپنے تجربات تیز کر سکتی ہیں، جس سے عالمی امن، ماحول اور انسانی بقا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر تنقید، فواد خان کا ردعمل آگیا
  • شوہر سے جھگڑے پر خاتون کی زہریلی سپرے پی کر خود کشی  
  • ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے
  • گووندا کا مراٹھی اداکارہ سے مبینہ معاشقہ، اہلیہ سنیتا آہوجا کا ردعمل سامنے آگیا
  • بھارت نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈکپ جیت لیا
  • پاکستان چھوڑنے والوں پرایف آئی اے کی نئی شرط عائد
  • ایران کا امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات کے فیصلے پر ردعمل، عالمی امن کیلیے سنگین خطرہ قرار
  • بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
  • خالد مقبول صدیقی کا اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے پنجاب اسمبلی کی حمایت کا اعلان
  • نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کا سنسنی سے بھرپور ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟