سڈنی میں شارک کے حملے تجربہ کار سرفر ہلاک ہوگیا، آسٹریلیا کے متعدد ساحل بند
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
SYDNEY:
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر خونی واقعے میں مبینہ طور پر ایک بڑے شارک نے حملہ کرکے ایک تجربہ کار سرفر کو ہلاک کر دیا، جس کے بعد کئی ساحل بند کر دیے گئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے بتایا کہ حملے کا نشانہ بننے والے سرفر کو سمندر کی لہروں سے نکال کر سڈنی کے شمالی علاقے کے لانگ ریف بیچ پر لایا گیا لیکن وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق شارک کے حملے میں ہلاک شخص کی عمر 50 برس کے لگ بھگ ہے اور وہ ایک تجربہ کار سرفر تھا اور اطلاعات کے مطابق وہ دوستوں کے ساتھ سرفنگ کر رہا تھا جب ساحل سے محض 100 میٹر (330 فٹ) کے فاصلے پر تھا تو اس پر حملہ ہوا۔
اخبار نے بتایا کہ حملے میں اس شخص کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں جبکہ اس کا سرف بورڈ دو حصوں میں ٹوٹ گیا جبکہ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کس قسم کے شارک نے یہ حملہ کیا۔
آسٹریلیا کے سرکاری نشریاتی ادارے اے بی سی کے مطابق ڈرونز کو ساحل پر شارک کی موجودگی جانچنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
سرٖف لائف سیونگ این ایس ڈبلیو کے مطابق، سرفر کو صبح اس وقت شارک نے کاٹا جب وہ ساحل کے محفوظ حصے سے ہٹ کر سرفنگ کر رہا تھا۔
ادارے نے بتایا کہ منلی اور نرابین کے شمالی مضافات کے درمیان واقع ساحل کم از کم 24 گھنٹوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں اور قریبی سرف لائف سیونگ کلبوں نے ہفتے کے آخر میں تمام آبی سرگرمیاں اور تربیت منسوخ کر دی ہے۔
یہ آسٹریلیا کے سب سے زیادہ آبادی کے حامل شہر میں شارک کا دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل فروری 2022 میں 35 سالہ برطانوی ڈائیونگ انسٹرکٹر ساحل پر ہلاک ہوا تھا جو سڈنی میں 1963 کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔
سڈنی کے ٹارونگا چڑیا گھر کے سرکاری ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں آسٹریلیا کے دیگر حصوں میں تین مزید مہلک شارک حملے ہو چکے ہیں۔
رواں برس مارچ میں مغربی آسٹریلیا کے ایک دور دراز ساحل پر ایک شارک نے ایک سرفر کو ہلاک کر دیا تھا، فروری میں مشرقی آسٹریلیا کے ایک جزیرے کے قریب تیراکی کرنے والی 17 سالہ لڑکی کو شارک نے ہلاک کیا تھا جبکہ ایک ماہ قبل جنوبی آسٹریلیا میں 28 سالہ سرفر کو شارک نے مہلک کاٹ لیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس28 دسمبر کو کوئنز لینڈ کے قریب نیزہ بازی کرتے ہوئے ایک 40 سالہ شخص کو شارک نے گردن پر کاٹ کر ہلاک کر دیا۔
مزید بتایا گیا کہ آسٹریلیا میں 1791 سے اب تک شارک کے کم از کم 1,280 حملوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں سے 250 سے زیادہ موت کا باعث بنے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آسٹریلیا کے کے مطابق سرفر کو
پڑھیں:
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی، گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے سستا ہوگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر سے فی کلو ایل پی جی 5 روپے 88 پیسے سستی کر دی گئی ہے۔اس کمی کے بعد ایل پی جی کا 11.8کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے سستا ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2378 روپے 89 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 201روپے 60 پیسے ہوگئی ہے۔
مزید :