Express News:
2025-09-17@21:45:42 GMT

سہ ملکی سیریز فائنل، پاکستان کی بیٹنگ جاری

اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT

سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سہ ملکی ٹی 20 سیریزکا فائنل شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی اوپننگ کا آغاز اچھا نہ رہا اور صاحبزادہ فرحان صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جس کے تحت سلمان مرزا کی جگہ سفیان مقیم کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شیک ہینڈ تنازع:پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے خط لکھ دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ٹاس سے قبل میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی جانب سے دونوں کپتانوں کو ٹاس کے بعد مصافحہ کرنے سے منع کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریفری کے خلاف مزید ایکشن لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ۔

آئندہ ماہ پاکستان جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ہونی ہے، میچ آفیشلز میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو خط میں کہا ہے کہ پاک جنوبی افریقا مینز سیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی قبول نہیں ہے

جنوبی افریقا کی مینز ٹیم آل فارمیٹ سیریز کے لیے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے ایشیا کپ ٹی 20 کے پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔

میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر اینڈریو رسل نے کہا تھا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
  • ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ٹی 20 ایشیا کپ:  بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری
  • پاکستان کا اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ
  • شیک ہینڈ تنازع: پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے خط لکھ دیا
  • شیک ہینڈ تنازع:پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے خط لکھ دیا
  • افغانستان کو دھچکا، اہم کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر