اتحاد ایئرویز کی خصوصی رعایت: منتخب شہروں کے لیے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
اتحاد ایئرویز نے رواں سرما کے لیے محدود مدت کی خصوصی سیل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ایشیا اور افریقہ کے کئی شہروں کے لیے فضائی کرایوں میں 30 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے۔
ایئرلائن کے مطابق مسافر اس آفر سے فائدہ اُٹھانے کے لیے اپنی ٹکٹیں 12 ستمبر تک بک کر سکتے ہیں۔ رعایتی کرایے ستمبر 2025 سے مارچ 2026 تک کے سفر کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: اتحاد ایئرویز کا ہزاروں غیرملکی بھرتی کرنے کا اعلان
یاد رہے کہ اسی ماہ کے آغاز میں متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن نے 2025 کی پہلی ششماہی میں 1.
خصوصی آفر کے تحت 12 شہروں کے لیے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ تھائی لینڈ کے کرابی اور چیانگ مائی، کمبوڈیا کے پھنوم پین، الجزائر کے دارالحکومت الجزائر، تیونس، ویتنام کا ہنوئی اور انڈونیشیا کا میدان سمیت کئی شہروں کے لیے کرایے کم کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: اتحاد ایئرویز نے پاکستان کے لیے نان اسٹاپ پروازوں کی تعداد مزید بڑھا دی
ایئرلائن کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا اور روس کے شہر قازان کے لیے ٹکٹیں 1,465 درہم سے شروع ہوں گی، جبکہ ہانگ کانگ کے لیے کرایہ 1,935 درہم رکھا گیا ہے۔
مزید یہ کہ پاکستان کے شہر پشاور کے لیے پروازیں صرف 895 درہم سے شروع ہوں گی، جبکہ تائی پے کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 1,985 درہم سے ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اتحاد ایئرویز رعایت کرایہ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتحاد ایئرویز رعایت کرایہ اتحاد ایئرویز شہروں کے لیے کا اعلان
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :