وزیراعظم کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر اجلاس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
وزیراعظم کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر اجلاس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو و امدادی اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ملک بھر میں دریاؤں میں طغیانی، سیلابی ریلوں کی موجودہ صورتحال اور متاثرہ شہریوں کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے ملک میں جاری امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کرے اور بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر سطح پر مکمل تیاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دریاؤں کے کنارے آباد بستیوں اور خطرے سے دوچار علاقوں میں پیشگی اطلاع اور بروقت انخلاء کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل تیز کیا جائے جبکہ متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں اور ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیوں کے ساتھ قریبی تعاون برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سیلاب کی وجہ سے کئی مقامات پر شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے جبکہ ریسکیو کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ بریفنگ میں دریائے چناب، راوی اور ستلج کے مقام پر تریمو بیراج، پنجند بیراج، ہیڈ بلوکی، ہیڈ سدھنائی، گنڈا سنگھ والا، ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام میں شدید طغیانی کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کے قافلے تسلسل کے ساتھ روانہ کیے جا رہے ہیں تاکہ متاثرہ آبادیوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ کے چار ججز کا چیف جسٹس کو خط، عدالتی رولز کی سرکولیشن کے ذریعے منظور پر تحفظات سپریم کورٹ کے چار ججز کا چیف جسٹس کو خط، عدالتی رولز کی سرکولیشن کے ذریعے منظور پر تحفظات زیڈ کے بی کا ملک گیر مشن: صحت، تعلیم اور روزگار کی مفت فراہمی کا اعلان ہائیکورٹ کا سی ڈی اے انتظامیہ کے خلاف بڑا حکم، آفیسران کی پروموشن سے روک دیا، تفصیلات سب نیوز پر عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس، عدالت نے وزیراعظم کو 12 ستمبر کو طلب کرلیا تارکینِ وطن ہمارا فخر ہیں، اوورسیز مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی ترجیح ہے: چوہدری جعفر اقبال لندن میں فلسطین کے حق میں احتجاج، 890 افراد گرفتارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیلابی صورتحال
پڑھیں:
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا قصور میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-5
لاہور/قصور(آن لائن) امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 12 سے 14 ستمبر کے دوران لاہور اور قصور کے دورے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور پاکستان کی بحالی کی کوششوں کے لیے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔قصور کے امدادی کیمپوں کے دورے کے موقع پر، جو دریائے ستلج سے ملحق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل ہے، نیٹلی بیکر نے بے گھر خاندانوں اور امدادی کارکنوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کی حوصلہ مندی اور امدادی کارکنوں کیانتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔ناظم الامور نے کہا: میں ضلعی انتظامیہ کی مربوط کوششوں کو سراہتی ہوں، جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس علاقے میں ایک بھی زندگی ضائع نہ ہو۔ ان کے مطابق ضلعی سطح پر بحالی اور فوری امداد کے اقدامات متاثرہ خاندانوں کے لیے تسلسل کے ساتھ مدد فراہم کرنے کی بہترین مثال ہیں۔اس سے قبل نیٹلی بیکر نے پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاویدسے ملاقات کی، جس میں جاری ہنگامی اقدامات اور امریکا کی طرف سے فراہم کردہ جان بچانے والی امدادی اشیاء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔