مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ کا واقعہ، 5 اسرائیلی ہلاک، 7 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
مشرقی یروشلم کے نواحی علاقے میں واقع ایک بس اسٹاپ پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 5 اسرائیلی شہری ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے بس اور بس اسٹاپ کو نشانہ بنایا، جس سے موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔
اسرائیلی ایمرجنسی سروس “میگن ڈیوڈ اڈوم” کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک پچاس سالہ مرد اور تین نوجوان شامل ہیں جن کی عمریں لگ بھگ تیس سال تھیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ کچھ کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں حملہ آوروں کو موقع پر ہی “نیوٹرلائز” کر دیا گیا۔ اخبار “ہاریٹز” کے مطابق، حملے کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار نے دونوں مشتبہ افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں حملہ آور مغربی کنارے سے تعلق رکھتے تھے۔
واقعے کے فوراً بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو جائے وقوعہ پر پہنچے اور سیکیورٹی حکام سے ہنگامی ملاقات کی۔ اس دوران علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ادھر فلسطینی تنظیم حماس نے اس واقعے کی براہ راست ذمہ داری تو قبول نہیں کی، تاہم اسے اسرائیلی جارحیت کا “فطری ردِعمل” قرار دیا۔ اسلامی جہاد نے بھی حملے کو صیہونی ریاست کے مظالم کا جواب کہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس حملے کے ردعمل میں عمومی طور پر حملہ آوروں کے گھروں کو مسمار کرنے یا ان کے آبائی علاقوں کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات کرتا ہے، جس سے حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حملہ ا
پڑھیں:
امریکا، ریاست پنسلوینیا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی
امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی کے نارتھ کڈروس ٹاؤن شپ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ملزمان کی جانب سے دوران تلاشی کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔