پولینڈ نے فضائی خلاف ورزی پر روسی ڈرون مار گرائے، وارسا ایئرپورٹ بند
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
وارسا: یوکرین اور روس کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پولینڈ نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی ڈرون طیارے مار گرائے۔ فوجی کارروائی کے بعد ملک کی فضائی حدود کچھ وقت کے لیے بند کر دی گئی۔
پولینڈ کے سب سے بڑے وارسا چوپن ایئرپورٹ کو بھی عارضی طور پر بند کیا گیا، جس کے باعث ملکی اور غیر ملکی 12 سے زائد پروازوں کو دوسرے ایئرپورٹس پر اتارا گیا۔
فلائٹ ریڈار کے مطابق ایئرپورٹ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے دوبارہ کھلنے کی توقع ہے۔ فضائی حدود کو بھی کلیئرنس کے بعد کھول دیا گیا، تاہم وارسا سے پروازوں کی روانگی تاحال معطل ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی وقت صبح 5 بج کر 50 منٹ سے وارسا ایئرپورٹ سے کوئی پرواز روانہ نہیں ہو سکی، جبکہ لینڈنگ کی اجازت بھی محدود کر دی گئی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے 9 ستمبر کو اسرائیل کے حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔وزیراعظم نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات تاریخی، دیرینہ اور پائیدار ہیں اور یہ آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے پیش نظر امت کے اندر اتحاد بہت ضروری ہے،وزیراعظم نے دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے فیصلے کو سراہا۔