برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں دفاعی صنعتوں کی بین الاقوامی نمائش ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل (DSEI 2025) میں سعودی عرب کے پویلین کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔

ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل نمائش 9 سے 12 ستمبر تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر کے فوجی اور سیکیورٹی ادارے اور کمپنیاں شریک ہیں۔

سعودی پویلین کا افتتاح جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز (GAMI) کے گورنر انجینئر احمد بن عبدالعزیز الاوہلی نے کیا۔

اس موقع پر نائب وزیر نیشنل گارڈ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے صدر عبدالعزیز بن عبداللہ الدعیلج، سعودی سفارت خانے کے نگران کار بندر بن سلمان السدیری اور متعدد اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: قطر پر اسرائیلی حملہ: پاکستان، سعودی عرب اور ایران کی شدید مذمت

افتتاحی دورے کے دوران معزز مہمانوں کو سعودی عرب کی جانب سے دفاعی صنعتوں میں تیار کردہ جدید مصنوعات، ٹیکنالوجی اور عسکری صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

انجینئر احمد الاوہلی نے کہا کہ سعودی عرب کی اس نمائش میں شرکت کا مقصد مملکت کو خطے کا عسکری صنعتوں کا مرکز بنانا، بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینا اور ایسے معیاری سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا ہے جو وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں مددگار ثابت ہوں۔

وژن کے تحت 2030 تک عسکری سازوسامان اور خدمات پر حکومتی اخراجات کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ مقامی سطح پر خرچ کرنے کا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی پویلین قومی کمپنیوں کی جدت پر مبنی دفاعی مصنوعات کی ترقی کو اجاگر کرنے کا ایک اسٹریٹجک پلیٹ فارم ہے اور یہ عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دے گا، جس سے علاقائی اور عالمی امن و استحکام میں کردار ادا کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اظہارِ اخوت، امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچ گئے

نمائش میں سعودی عرب کے دفاعی ادارے اور کمپنیاں اپنی اعلیٰ استعداد اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کو پیش کر رہی ہیں، جن میں جنرل اتھارٹی فار ڈیفنس ڈویلپمنٹ (GADD)، سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز(SAMI)، سعودی کیمیکل کمپنی لمیٹڈ(SCCL)، جی ڈی سی مڈل ایسٹ اور ورلڈ ڈیفنس شو (WDS) شامل ہیں۔

سعودی پویلین کے تحت کئی دوطرفہ ملاقاتیں اور تبادلہ خیال بھی ہوں گے تاکہ عالمی کمپنیوں کے ساتھ تعاون، تجربات کے تبادلے اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

DSEI 2025 ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل نمائش سعودی پویلین گورنر انجینئر احمد بن عبدالعزیز الاوہلی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سعودی پویلین سعودی پویلین

پڑھیں:

اسلام آباد میں گولڈ اور دیگر قیمتی پتھروں کی نمائش

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گولڈ اور دیگر قیمتی پتھروں کی نمائش
  • انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش، کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
  • سعودی خواتین کے تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے فورم آف کریئٹیو ویمن 2025 کا آغاز
  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 
  • میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہے: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • نومبر 2025: سعودی عرب میں ثقافت، سیاحت، معیشت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا غیر معمولی مہینہ
  • یورا گوائے کے وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات
  • سعودی عرب میں کینسر کی روک تھام سے متعلق نئی مہم کا اعلان
  •  حکومت یا عسکری قیادت سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی، پی ٹی آئی چیئرمین
  • زونگ کی جانب سے چین۔پاکستان انٹرنیشنل جوائنٹ انوویشن لیبارٹری کے قیام کا اعلان